
کوئٹہ (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ہدایت پر بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ موبائل انٹرنیٹ سروس 31اگست کو بحال ہوگی، دوسری جانب سروس معطل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔





































