ایمانداری کاصلہ

انتخاب :محمد سعد

عامر ایک ٹیکسی ڈرائیورتھا۔وہ صبح سے ٹیکسی لے کرمسافروں کی تالاش میں نکل جاتا تھا،تاکہ کچھ پیسے کما

سکے اور اپنے بچوں کی ضروریات پوری کر سکے۔

  ایک دن وہ اسی طرح سواری کی تالاش میں گھوم رھا تھا کہ ایک مرد اور عورت اس کی ٹیکسی میں سوار ہو گئے۔اس نے انہیں ان کی مقررہ منزل پر اتارااور واپس چل دیا،اچانک اس کی نظر پیچھے سیٹ پر پڑی اس نے ٹیکسی روک کر دیکھا تو تھیلے میں ایک بٹوا اور کچھ فائلیں تھیں۔بٹوے میں دس ہزار روپے تھے ۔وہ سوچنے لگا کہ آج اسے دس ہزار روپے مل گئے ۔اب ان پیسوں سے اپنے بچوں کو خوب خریداری کروائے گا۔وہ گھر کی طرف چل دیا۔مگر راستے میں اسے اس کا ضمیر اسےملا مت کر نے لگا،اسے خیال ہوا کہ یہ بے ایمانی ہے کہ میں کسی کے  پیسے لوں اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں۔آخر وہ واپس مڑا اور وہاں چل دیا جہاں اس نے سواری کو اتا را تھا،انہیں وہ فائلیں اور بٹوا واپس کر دیا،وہ لوگ بہت خوش ہوئےاور کہنے لگے کہ پیسوں کی تو خیر ہے لیکن یہ کاغزات بہت ضروری کاغزات ہیں۔انہو ں نے اسے خوش ہو کر بیس ہزار روپے کا انعام دیا ۔اس نے انکار کرنا چاہا ،انھوں نے کہا کہ اگر یہ کاغزات گم ہو جاتے تو ہمیں اس سے زیادہ پیسے خرچ کر کے اسے دوبارہ بنوانے پڑتے اور وقت بھی بہت لگتا لہذا ہماری خوشی کی خاطر رکھ لو۔یہ تمہارا انعام ہے ۔ایمانداری کا صلہ ہے۔آخر اس نے وہ پیسے لیئے اور گھر کی طرف چل پڑا۔