
کشمیر کے موضوع پربچوں کی کہانی
تحریر:ضیاءالرحمنٰ غیور
اسکول میں ایک بڑی تقریب ہورہی تھی ۔یہ ایسی تقریب تھی جس میں اسکول کے ذ ہین طالب علموں کوان کی شاندار کارکردگی پر انعام دیے ¾ جارہے تھے ۔ ایک وزیرمہمان خصوصی تھے۔ اسکول کی انتظامیہ تو ان کے آگے بچھی جارہی تھی لیکن نظر یہ آرہا تھا کہ طالب علم اور اساتذہ کو ان سے کوی دلچسپی نہیں تھی جبھی وہ یہ محسوس کرکے کچھ پر اعتماد نہیں تھے ۔سب سے پہلے جس طالبعلم کو بلایا گیا اس کا نام ٹیپوگیلانی تھا اس کی عمر کو ی دس سال کی ہوگی، انتہای پر اعتماد طریقہ سے اسٹیج پر چڑھا اور اس اسٹیج پر رکھے ہوے ¾ ایک اسکیچ بورڈ کے پاس پہنچ کراس نے مارکراسٹول سے اٹھایا ایک نظر مہمان خصوصی کو دیکھا شاید اس نے تین چار دفعہ دیکھ کر ان کا سرسے پیر تک اسکیچ بنادیا ۔ پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔ مہمان خصوصی نے آگے بڑھ کر اتنی اچھی ڈراینگ پر اسے گلے لگا لیا ۔ وہ اپنا انعام لے کر اسٹیج سے اترا تو ایک دفعہ پھر ہال تالیو ں سے گونج اٹھا ۔ایکدم کچھ شور اٹھا اور پورے ہال میںچہ مگویاںشروع ہوچکی تھیں تھوڑی دیر میں اسکول کی چھٹی کردی گی ۔سب اپنے گھروں کو بھاگ رہے تھے مقبوضہ کشمیر میںہنگامی حالات کا اعلان ہوچکا تھا اور کرفیو بھی لگادیاگیا تھا بلیک آوٹ ہوچکا تھا ۔ پتہ چلا کشمیر پر بھارت نے مکمل قبضہ کرلیا تھا ۔کشمیر کی حریت قیادت نے ان حالات کو ماننے سے انکار کردیا ۔ پورے کشمیر میںمزاحمت کا اعلان ہوگیاتھا ۔ٹیپواپنے گھر ایک کمرے میں بیٹھا سوچ رہا تھا ان حالات میںمیرا کیا کام ہے ؟ایک دم ایک خیال بجلی کی طرح اس کے دماغ میں کوندا کہ ہمارے شہید جب دفن ہوتے ہیں تو پاکستانی پرچم میں، بھارتی فوج کی گولیوں ، پلیٹ گنوں کا مقابلہ ہم پتھروں سے کرتے ہیں اور پاکستانی پرچم ہمارے ہاتھوں میں ہوتا ہے ، جو ہم گرنے نہیں دیتے۔ خوشی ہو یا غم ہو پاکستان کا ذکر ضرور ہوتا ہے ۔ ہم کہتے ہیں پاکستان سے رشتہ کیا ؟ لاالہ الااللہ۔پاکستانی کہتے ہیں قا ئداعظم ؒ کافرمان ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے جو بھارت کو کاٹنے نہیں دیں گے ۔میراکام دیواروں پر پاکستانی پرچم کے اسکیچ بنانا ہے ۔اس نے ایک کھلے منہ کی بوتل میں کالا رنگ بھرا اور برش لے کر باہر نکل گیا۔اسے ہر طرف بھارتی فوجی مستعد کھڑے نظر آئے وہ اس علاقے کے چپے چپے سے واقف تھا وہ خاموشی سے آگے بڑھتا رہا اور پرچم کے اسکیچ بناتا رہا وہ گلیوں کے اندر یہ کام کررہا تھا ۔ مین شا ہر اہ پر وہ جانہیں سکتا تھا ، بھارتی فوجیوں کی گولیوںکا نشانہ بن جاتا ۔ جتنا ایک وقت میں یہ کام کرسکتا تھا کردیا ۔ جلد ہی بھارتی فوجیوں کو پتہ چل گیا یہ کام ٹیپو کررہا ہے ۔ایک بڑے آفسر اور دس بارہ فوجیوں نے اس کے گھرکا دروازہ کھٹکھٹایا۔ ٹیپو گھر والوں کو یہ سب بتا چکاتھا ۔ وہ بھی بھارتی فوج کی آنے کی تیاری کررہے تھے ۔ ٹیپو باہر آیا اس آفیسر نے آگے بڑھ کراسے ہاتھ پکڑ کر باہر کھینچ لیا اور کہا تم بہادر بچے ہو لیکن ہم کشمیری بہادر بچوں کو ایسی سزادیتے ہیں کہ ان کی آنے والی نسلیں یاد کریں ۔ماں نے یہ سنا توبلکتی ہوئی باہر آگئی اورالتجا ءکرنے لگی میرے بچے کو چھوڑدو ٹیپو آگے بڑھا اس نے ماں کے کان میں کچھ کہا اور وہ خاموش ہوگی ۔ اس نے ماں کے بہتے آنسواپنے ہاتھوں سے پونچھے اور اپنے منہ پر مل لیے ۔آفیسرنے ان سپاہیوں سے ڈانٹ کرکہا جو گھر میں داخل ہونا چاہتے تھے ۔اس کو فورا اپنے انجام کو پہنچانا ہے جلدی کرو ۔جب ان کا ٹرک ایک گھنے جنگل سے گزرنے لگا تو آگے جانے والی جیپ سے اتر کر آفیسرٹرک کے پاس آیا اس نے ٹرک سے صرف ٹیپو کو اتروایا کیوں کہ اس میں اور بھی بچے موجود تھے ۔اپنے ساتھیوں سے اس نے کہا میں اس کو آگے لیجارہا
ہوں تاکہ اسے انجام کو پہنچاسکوں وہ اسے لے کر آگے بڑھ گیا جب کافی دور آگیا تو اس نے آہستہ سے کہا ٹیپو میں مسلمان ہوں تم نے اپنی ماں کے کان کیابات کی تھی کہ وہ خاموش ہوگئی۔ٹیپو نے کہا میں نے یہ کہا تھا ،ماں ڈرو مت اللہ میری حفاظت کرے گا ۔بیٹا اس سے زیادہ میں تمہاری مدد نہیں کرسکتا ۔ اگر تمھاری زندگی ہے تو تم درندوں سے بچ جآۤو گے اور سلامتی کے ساتھ کہیں پہنچ جاو گے۔ میں فا ئرکروں گا تاکہ اپنے ساتھیوں کو بتا سکوں کہ میںنے تمہیں مار دیا ہے ۔ یہ جنگل ہے تمھارے مجاہد ساتھی یہاں کہیں ہوں گے وہ فائرکی آواز سن کر آکر معلومات کریں گے کہ کیا واقعہ ہوا ہے ۔ یہ کہہ کراس نے اپنے لباس سے ایک تھیلی نکالی اس کو ٹیپو کودے کر کہا بیٹا یہ تحفہ سمجھ کر اپنے پاس رکھ لو۔ اس نے پستول نکالی اور تما م گولیاں فضا مین فائرکردیں اور جلدی جلدی واپس چلاگیا ۔ٹیپو کویہ سب خواب لگ رہا تھا اس نے جلدی سے قریب ہی ایک گھنے درخت پر چڑھ کر پناہ لی ۔ دو تین گھنٹے بعد اسے کچھ آہستہ بولنے کی آوازیں آئیںوہ کشمیری مجاہدین تھے۔ جب اسے اطمینان ہوگیا تو وہ درخت سے نیچے اتر آیا مجاہدین حیرت میں پڑگئے اور سارا واقعہ سن کر اس بھارتی مسلمان آفسر کی تعریف کرنے لگے پھر اس سے پوچھا اب کیا ارادہ ہے ؟ ٹیپو نے کہا اب آپ کے ساتھ رہنا ہے ۔مجاہدین نے اسے اس کم عمری میں ٹرینگ بہترین ٹرینگ دی وہ عام حالت بڑے بھی نہیں کرپاتے ۔ وہ فرصت میں مختلف علاقوں میں جاکر دیواروں پر پہاڑوں پر پاکستانی پرچم کے اسکیچ بناتا تھا اور جب اسے مجاہدین کے لیے کسی معلومات کے لیے جانا ہوتا تو ناممکن کو ممکن بناکر آتا تھا۔ کبھی بکریاں چرانے والا بن کر ، کبھی طالب علم بن کر ، کبھی فقیر بن کر یہ کام انجام دیتا اور کامیاب رہتا ۔ایک دن وہ کشمیر کی بلند پہاڑی پر چڑھا سامنے پہاڑوں پر فوجیوں کی صحیح تعداد اور ان کے مقام کی تلاش کرچکا تھا ۔قبل اس کے وہ نیچے ساتھیوں کو جاکر بتلاتا۔ دشمن کی نظر اس پر پڑ گئی رات کاوقت تھا ہر طرف اس پر فا ئرکھول دیا گیا ۔ ایک زور کی چیخ فضا میں بلند ہوی ٹیپو کو گولی لگ چکی تھی وہ لڑکھتا ہوا نیچے جانے لگا ایک بڑے پتھرسے ٹکر اکر جب وہ رکا تو اس نے اسے مضبوطی اسے پکڑ لیا ۔ مجاہدین قریب ہی نیچے تھے ۔ انھوں نے آکر اسے اٹھایا اس نے اپنے بہتے ہوے خو ن سے اس بڑے پتھر پر پاکستان کا پرچم بنایا اور ایک طرف لڑھک گیا تھا ۔ماں اپنے گھر میں ایک دم ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھی اور زارو قطار رونے لگی ، مجھے ایسا لگا تھا جیسے میرے ٹیپو نے بڑی تکلیف میں مجھے آواز دی تھی۔ پتہ نہیں کہاں ہوگا میرا بچہ ؟ لیکن مجھے یقین ہوچلاہے وہ میرا بہادر بچہ شہیدہوگیا۔ وہ آج اس دنیا سے چلاگیا ۔














