کوئی کام مشکل نہیں

قراۃ لعین

عادل پانچویں جماعت تھا،وہ شرارتی تو نہیں تھا مگر کوئی با ت اس کے جلدی سمجھ میں نہیں آتی تھی ۔استاد صاحب جب بھی ٹیسٹ لیتے تو وہ فیل ہوجاتا ، اور امتحانا ت میں بھی اس کا یہی حال تھا۔وہ اکثر اپنے دوستوں سےکہتا کہ :

           " میں بڑا بد قسمت ہوں"۔

ایک دن استاد صاحب نےپوری کلا س کو کچھ سوال کرنے کو دیئےسب بچے اپنی اپنی کاپی میں سوال حل کرکے دکھانے گئے۔تو

استا د نے دیکھا کہ عادل ابھی تک اپنی کا پی لیئے بیٹھا ہے۔پھر کا فی دیر بعد اس نے اپنی کا پی میں جواب لکھا اور استاد صاحب کے پاس لےگیا۔استاد نے اس کی کاپی میں دیکھ کر کہا غلط ہےجاوء دل لگا کر کوشش کرو۔

عادل اپنی جگہ کا پی لے کربیٹھ گیا،اس کی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔اس نے آہستہ سے اپنےبرابر میں بیٹھے دوست سے کہا۔

"میں کیا کوشش کروں ۔میری تو قسمت ہی اچھی نہیں ۔دل میں توآتا  ہے کہ اب لکھنا پڑھنا چھوڑ دوں ۔"

اس کا دوست ایک نیک لڑکا تھا۔ اس کا نا م عمر تھا۔اس نے کہا کہ"خدا نے جیسا ہمیں بنا یا تمہیں بھی بنا یا ہے۔دل لگاکر کوشش کرو۔

عمر کی باتوں نے اس کے دل پر بہت گہرا اثر کیا۔اور اس نے سوال حل کرلیا۔جب سا لانہ امتحا ن ہوئے تواس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔