اللہ مدد گارہے بس

کشمیرکے موضوع پر بچوں کی کہانی ۔۔۔

تحریر: ضیاءالر حمنٰ غیور

وہ نو عمربچہ اپنے دادا کے ساتھ چارپائی پر لیٹا ہوا سرگوشی میں بولا دادا ابو ہم پاکستان کب چلیں گے ۔اس

کا گھر سڑک کنارے تھا۔باہر بھارتی فوجی گشت کرتے رہتے تھے ۔اس وقت بھی وہ گشت کررہے تھے۔دادا نے سرگوشی میں جواب دیا۔بھارتی فوجیوں نے ہمیں قید کرلیا ہے ۔اب جانا ناممکن ہے ۔لڑکا بولا دادی کی طبیعت روزبروزخراب ہو رہی ہے دو ائیاں ختم ہوگئی ہیں ۔آمدنی کاکوئی ذریعہ نہیں، کیا ہوگا ۔ دادا نے اس کی پیٹھ تھپتھپا ئی بیٹا صبر کرو کو ئی را ستہ نکل آئے گا ۔ وہ پھر بولا مجھے کھانابھی کم ملتا ہے بہت بھوک لگتی ہے۔ دادا نے منہ دوسری طرف کرلیا۔ان کی آنکھیں آنسوو¿ں سے تر تھیں ۔ وہ اسے کیسے بتلاتے کہ یہاں ہر کشمیر ی فاقوں میں مبتلا ہے ۔ہزاروں مریض ہیں اور دوائیاں حاصل کرنا دشوار ہے ۔ہر طرف موت انسانیت کا پیچھا کررہی ہے ۔ماں جوقریب لیٹی تھی وہ دیکھ رہی تھی پوتے کی باتوں سے دادا پریشان ہورہے ہیں ۔ اس نے اسے ہاتھ پکڑ کر اٹھایا اور اپنے بستر پر لے گئی ۔ بچہ ماں سے چمٹ گیا ماں مجھے کھانا دو ،مجھے ہر وقت بھوک لگتی ہے۔بیٹا تو بڑا ہوگیاہے نہیں تو میں تجھے اپنا دودھ ہی پلادیتی ۔ صحیح سے کھانا مل نہیں رہا ہے ، تیر ا چھوٹا بھائی بھی دودھ نہ ہونے کی وجہ سے بھوکا رہتا ہے اور روتا رہتا ہے ۔ماں میں اس قید سے تنگ آگیا ہوں، تم کسی طرح مجھے پاکستان بھجوادو یا مجاہدین ہی کے پاس جانے دو ۔ بیٹا دونوں کام تمھارے لیے آسان نہیں پاکستان جانا تو نہ ممکن ہے اورمجاہدموت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا ایک ٹھکانا تو ہوتا نہیں۔ کیا بیٹا تو ہمیںاکیلا چھوڑ کرچلاجائے گا ۔ نہیں ماں میں تمہیں چھوڑ کرکیسے جاسکتا ہوں؟ وہ کچھ اور زور سے ماں سے چمٹ گیا ووہ اپنی ماں کوکبھی دکھی دیکھ نہیں سکتا تھا ۔ دونوں ماں بیٹا اسی طرح باتیں کرتے سوگئے ۔ان سرگوشیوں نے بھارتی فوجیوں کو شک میں ڈال دیا تھا، لیکن وہ خاموش رہے اورصبح ہونے کا انتظار کرنے لگے ۔صبح ہوئی لوگ گھروں سے باہر آئے۔ دادا کا پوتا نظیربھی قریبی گھر سے دادی کی دوائی لینے کے لینے کے لیے جانے لگا دادی کی طبیعت بگڑگئی تھی ۔ پتہ نہیں اسے دادی کے لیے کہاں کہاں جانا پڑتا۔ اس کے ہاتھ میں پیسے تھے جو اس نے مٹھی میں دبائے ہوئے تھے ۔ فوجیوں نے اسے بلایا ان کی ارادے صحیح نہیںمعلوم دے رہے تھے ۔ایک فوجی نے اسے کہا یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے ،کہیں بم تو نہیں لے جارہا ۔ نظیر خاموش رہا تو فوجی نے اس کے ہاتھ کی مٹھی اپنے ہاتھ سے کھول دی چند پیسے زمین پر گرگئے ۔یہ مسلے(مسلمان) کشمیری دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ہمارا کاروبار بند ہے ۔پھر یہ دوائی لینے کہاں جارہا ہے۔سب کھلکھلا کرہنس پڑے۔جاو¿دادی کو ان کے حال پر چھوڑ و۔جتنے جلد مرے گی تمہار ی جان چھوٹ جاے¾ گی ۔ اس بات کو سن کر نظیر کاغصہ سے چہرہ سرخ ہوگیا لیکن وہ خاموش رہا ۔ فوجی نے دیکھا یہ لڑکا اسے غصے سے گھور رہا ہے، تو اس نے آگے بڑھ کراسے ایک زور دار تمانچہ رسید کردیا۔ نظیر اس تھپڑ کی قوت سے دور جاگرا لیکن جلد اٹھ کر کھڑا ہوگیا ۔اس فوجی پر شیطان سوار تھا ،اس نے اسے قریب بلایا ۔ نظیر قریب گیا تو اس نے اپنا پا و¿ں اٹھاکر اپنا جوتا اسکے منہ کے قریب لے آیااورکہا تجھے بڑا غصہ آرہا ہے۔ ذرا اس میں اپنا منہ دیکھ ۔ہم غلام نہیں ہیں یہ کہہ کر اس نے بھارتی فوجی کے جوتے پر تھوک دیا ۔ فوجی کی رائفل گرجی ،ایک گو لی اس میں سے نکل کر اس کے سینے کے پار ہو گئی۔نظیر ایک دو دفعہ تڑپا اور بے جان ہوگیا۔ ماں بین کرتے ہوئے باہر نکلی اور ہائے میرے بچے کو مار دیا کہہ کر نظیر سے چمٹ گئی ۔اس نے اپنا سرخ دوپٹہ زمین پر بچھایااور بچے کو اس پر لٹا کر رونا چیخنا شروع کردیا ۔ وہ کہہ رہی تھی اس کو مجاہد کہلانے کا بڑا شوق تھا۔ اس نے غلامی قبول نہیں کی تواسے موت قبول کرنی پڑی۔اس نے اپنے بچے کے خون رنگ چہرے کو ہاتھوں میں اٹھا کر اپنے سامنے کیا ۔ بیٹا تو بات کو سمجھ نہیں سکا ،یہ بات کشمیریوں کی تو ہے مگر اس ظلم کا شکارصرف کشمیری مسلمان ہیں ۔ یہ سب مسلم دشمنی میں ہورہا ہے ۔ہم یہ قربانیاں اسلام کے سچے مذہب کے لئے دے رہے ہیں ۔ ہم اسے کتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں چھوڑ نہیں سکتے ۔کشمیر کی مائیں اپنے بچوں کو بچانے کے لیے ہر ظلم سہ رہی ہیں مگر اپنے بچوں کو بچا نہیں سکتیں ۔ کافر ہمیں مسلمان ہونے کی سزادے رہے ہیں ۔یہ فوجی ہمارے بچوں کو مارتے ہیں ۔ ہماری عزتیں لوٹتے ہیں ۔ میرا ایک ہی بیٹا نظیر بھی اسلام اور کشمیر پر قربان ہوگیا ۔ ایک بھارتی فوجی کی رائفل کی گولی ماں کے سینے کوچھلنی کرتے ہوئے پار ہوگئی ۔اس کا لاشہ بھی اپنے بیٹے کے قریب گر گیا ۔ ادھر دادی اس خونی منظر کی تاب نہ لاکر اللہ کو پیاری ہوگئی ۔سینکڑوں کشمیری ان لاشوں کے گردجمع ہوگئے اور تین لوگوں کے جنازے پڑھ کر انہیں قبرستان میں دفن کردیا۔ یہ ہے کشمیر کی خونچگان داستان ۔