
شبانہ حفیظ
احمد نےٹیوشن سے گھر آتےہوئے دیکھا کہ اس کے گھرپر ایک لبمی قطارلگی ہوئی ہے اورگیٹ کھلا ہواہے۔وہ تیزتیز قدموں سےاپنے گھر داخل ہواتواس
نےدیکھا کہ سامنےابا جان کھڑے ہوئےہیں اور کارٹن میں کچھ سامان رکھ رہےہیں ۔میں نےپوچھا کہ ابا جان یہ آپ کیا کہ رہےہیں اورباہر اتنا رش کیوں ہے۔ابا جان نے کہا کہ کیا تم میرے ساتھ یہ پیک کروالو گے پھر میں تمہیں کو بتاتا ہوں۔
اتنے میں احمد کی چھوٹی بہن بھی وہاں آگئی۔اوروہ بھی یہ سب دیکھ کر حیران ہورہی تھی۔اس کو دیکھ رکراحمد نے کہا کہ آؤ آسیہ تم بھی ہمارے ساتھ یہ چیز پیک کراؤ۔ آسیہ کی حیرانی موجودتھی مگر بھائی کے کہنے پر کام میں مگن ہوگئی۔ پیک کے بعد بابا نے ان دونوں کو اپنے ساتھ لیا اور قطار کی طرف بڑھے اور کہا یہ راشن ان میں تقسیم کردو۔
وہ دونوں چپ چاپ قطار کے ہر فرد کو راشن پکڑاتے گئے،جب راشن ختم ہوگااور وہ سب گوگ اپنے گھرچلے گئےتواحمد اور آسیہ نے اپنے ابا جان سے سوالات کرنے شروع کردیے کہ یہ کون لوگ تھے۔آپ نے ان کو راشن کیوں دیا ہے ۔ بابا جان نے کہا کہ صبر پہلے ہم عصر کی نماز پڑھ آتے ہیں۔ اوراحمد کی انگلی پکڑی اور مسجد کی طرف روانہ ہوگئے۔ مسجد سے واپس آکرانہوں نے حمیدہ بیگم کو آوازدی کہ شام کی چائے لان میں لے آؤ آج ہم سب مل کر چائے پیں گے اور بچوں کولاک ڈاؤن کے بارے میں معلومات دینے لگے۔حمیدہ بیگم چائے لے کرآتیں تو احمد آسیہ اور بابا جان لان میں کرسی پر بیٹھ ہوئے تھے۔حمیدہ بیگم نے میز پر چائے رکھی اور خود بھی ایک کرسی پربیٹھ گئیں۔ احمد اور آسیہ بڑی بے تابی سے انتظار کر رہے تھے کہ بابا جان ہمیں لاک ڈاؤن کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔
بابا جان نے چائے کی پیالی ہونٹوں سے لگائی تو احمد اورآسیہ نے بے تابی سے بولے کہ بابا جان ہمیں بتایے کہ ہمارے دروازے پر کون لوگ تھے اور یہ لاک ڈاؤن کا کیا معاملہ ہے۔ بابا جان ان کی بے تابی پر مسکرائےاور کہا کہ بچوں آج سے ایک سال پہلے سب کچھ اپنی روٹین کے حساب سے سب کچھ صیح چلا رہا تھا۔ بچے صبح سویرے اسکول جاتے آفیس بھی کھلے ہوتے اورمارکیٹیں بھی روز مرہ روٹین سے کھولی رہتی تھیں ۔سب اپنے حصّے کا رزق حاصل کرتے اور اللّه کا شکر ادا کرتے تھے ۔ پھراچانک پوری دنیا کا نظام بدل گیا ۔احمد نے بیچ میں سوال کیا کہ کیوں بابا یہ نظام کسی وجہ سے بدلا بابا نے کہا کہ آپ نے کورونا کا نام سنا ہے۔ احمد نے کہا جی بابا، بابا نے کہا کے بس اس کرونا کی وجہ سے تعیلم نظام معاشی نظام سب تباہ ہوگے کورونا ایسا وائرس تھا کہ جس کو لگ جائے ُس کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا تھااور لوگ اس سے بہت خو فزدہ ہوگئے تھے۔ جب یہ صورتحال دیکھی تو لاک ڈاؤن لگادیا گیا ۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیم اور معاشیات بہت متاثرہ ہوئی۔
اتنا سخت لاک ڈاؤن لگا کہ دفاتر میں کام کرنے والے بھی گھر پر ان لائن کام کرتے تھے اور بچوں کے اسکول بالکل بند کردیے گئے تھے ۔صرف آن لائن کلاس اور گھر میں پیر ہوتے تھے،جس کی وجہ سے بچوں کا دھیان صرف موبائل اور ٹی وی اور کھل کود میں لگا رہتا،جو اسکول جانے سے تربیت ہوتی ہے وہ گھر بیٹھے کرنہیں ہوتی۔
اسکول میں بچے استاد بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اتنے میں چائے بھی ختم ہو گئی بابا نے کہا کہ مغرب کا وقت ہو گیا ہے،چلو احمد وضو کرو اور نماز کے لیا چلو آسیہ نے بے تابی سے کہا کے بابا ابھی آپ کی بات پوری نہیں ہوئی۔ کیوں کہ آپ نے نہیں بتایا کہ ہمارے کھر پر جو قطار تھی وہ کن لوگوں کی تھے۔ بابا نے کہا کہ ہاں ابھی بات ادھوری ہے۔ آپ بھی اپنی ماما کے ساتھ نماز پرھو انشااللہ رات کے کھانے پر بات مکمل کرتے ہیں۔
نماز سے فارغ ہو کر حمیدہ بیگم رات کے کھانے کی تیاری میں مصروف ہو گئیں اور دونوں بچے اپنے اسکول کے کام میں مشغول ہوگئے۔حمیدہ بیگم نے میز پر کھانا لگاتے ہوئے سب کو آواز دی کہ کھانا تیار ہے سب آجاؤ بچے تو جیسے کہ رہے تھےکہ کب ہم کھانے کی میز پر جمع ہوتے ہیں۔ اور بابا سے لاک ڈاؤن کے بارے میں مزید معلومات لیتے ہیں۔
ابا نے اپنی ادھوری بات کو دوبار شروع کیا۔وہ لوگ بہت متاثرہ ہوئے جو روز کی مزدوری کرنے والے تھے ۔اس کے گھر فاقہ شروع ہوگےغریب طبقہ تو پھر کسی نہ کسی سے مانگ کر گزار کر لیتا تھا،مگر سفید پوش طبقہ مانگتا نہیں ہے۔ نہ ہی اپنی آمدنی میں گزارا کرسکتا ہے۔ان افراد کی ہمیں مدد کر نی چاہئے،کورونا وائرس کو پوراسال ہوگیاہے،ابھی تک ہم اس وائرس سے نہیں نکل پائے۔
پچوں اللّه کا شکر ہے کہ اللّه نےہمیں بہت نوازا ہےتو ہمیں بھی ان کی مدد کرنی چاہیے۔احمد اور آسیہ یہ بات سن کر دوڑے دوڑے اپنے کمرے میں گئے اور اپنے جمع کیے ہوئے پیسےبابا کولاکردے اور کہا کہ اس کارخیر میں ہمارا بھی حصّہ ڈال دیں بابا۔ جان وہ پیسے ہاتھ میں لے کر بڑی محبت سے بچوں کو دیکھتے رہے۔














