چیونٹی اور بچہ

آسیہ محمد عثمان

ازلان بہت ہی شرارتی بچہ تھا ہر روزکسی نہ کسی جانورکو تنگ کرتا کبھی کسی جانور کولات مار دیتا کبھی گلی میں گھومتی بیچاری بلّی کو رسّی سے

باندھ دیتا تو کبھی مرغیوں کو ہوا میں اُچھال دیتا۔ مگر ان سب شرارتوں کے باوجود ازلان کا دل بہت ہی نرم تھا وہ کسی کو تکلیف میں روتا نہیں دیکھ سکتا تھا کوٸ مدد مانگتا تو فوراً مدد کے لیۓ تیار رہوجاتا۔ شاید یہی وجہ تھی کہ ازلان بے زبان جانوروں کو تنگ کرتا کے یہ کس سے شکایت کریں گے۔
آج بھی ازلان نے صحن میں تھوڑی سی چینی ڈال دی اور چیونٹیوں کے آنے کا انتظار کرنے لگا دیکھتے ہی دیکھتے بہت ساری چیونٹیاں جمع ہوگٸیں۔ ازلان نے جلدی سے لوہے کا ایک ڈبّہ چیونٹیوں پر ڈھک دیا اور خود دوپہر کا کھانا کھا کر آرام سے سوگیا۔
تب ہی اسے خواب میں چیونٹیوں کی رانی نے کہا۔
اے چھوٹے بچےیہ تم اچھا نہیں کر رہے خدا کے لیۓ ہمیں آزاد کردو۔مانا کے ہم بہت چھوٹے ہیں پرہم بھی اللہ کی مخلوق ہیں اگر تم نے ہمیں نقصان پہنچایا تو ہم اللہ کو پکاریں گے وہی ہماری مدد کرے گا۔۔۔
ازلان نے زور زور سے ہنستے ہوۓ کہا۔
اوہ دیکھو تو تم کتنی چھوٹی سی ہو اور باتیں کتنی بڑی بڑی کرتی ہو۔مجھے تو جانوروں کوتنگ کرکےبڑاہی مزاہ آتا ہے۔۔
چیونٹی رانی نے صبر سے کام لیا اور کہا۔
اے چھوٹے بچے اللہ نے تمہیں اشرف المخلوقات بنایا ہےیعنی تمہیں تمام مخلوق پر برتری بخشی ہےتمہیں عقل دی ہےزرا سوچوتو دنیا کا مزہ آخرت میں نقصان نہ کر دے۔۔اب ازلان نے ہاتھ ہلاتے ہوۓ کہا۔
ہاں جاٶ جاٶ مجھے مت ڈراٶ اور کون سنے گا تمھاری۔ تم بھی تو تھوڑی سی چینی کی لالچ میں میرے جال میں پھنس گٸی۔
چیونٹی رانی نے پھر سمجھاتے ہوۓ کہا۔
چھوٹے بچے میں لالچ میں نہیں آٸ تھی۔ بلکہ رزق تلاش کرنے کا ہمارا یہی طریقہ ہےاور اگر اب بھی تمہیں یقین نہیں آتا تو سورہ نمل پڑھو۔
ازلان نے اتراتے ہوۓ کہا۔
ہاں ہاں پڑھی ہے میں نے توسات سال کی عمرمیں ہی قرآن پڑھ لیا تھا۔
چیونٹی رانی نے مسکرا کر کہا۔
چھوٹے بچے قرآن کو اپنی زبان میں پڑھو پھر سمجھ آۓ گا کہ اللہ تم سے کیا کہتا ہے۔
اس بار چیونٹی رانی نے بہت غصے سے کہا۔
میں تمہیں آخری موقع دے رہی ہوں ہمیں چھوڑ دو ورنہ ہم اللہ سے مدد مانگیں گے۔
ازلان نے کہا میں تمہیں نہیں چھوڑں گا۔
چیونٹی رانی نے اپنے ساتھیوں کو کہا۔
دعا کے لیۓ ہاتھ اُٹھاٶ ساری چیونٹیوں نے ہاتھ اُٹھاۓ اور زور زور سےرونے لگیں یااللہ اس بچے نے ہم پر ظلم کیا تو بھی اس بچے پر۔
یہ سنتے ہی ازلان کا خواب ٹوٹ گیا اور وہ زور سے چیخا نہیں نہیں روک جاٶ۔ ازلان سوتے میں چیخ رہا تھا ایک دم ازلان کی آنکھ کھول گٸ وہ بہت ہی ڈرا ہوا تھا۔ازلان نے بستر ایک طرف پھینکا اور صحن کی طرف دوڑا پھر جلدی سے چیونٹیوں پر ڈھکا ہوا ڈبّہ ہٹایا چیونٹیاں منہ میں چھوٹے چھوٹے چینی کے دانے لیۓ اپنے گھر کی طرف جانے لگیں۔۔ اُن ہی میں سے ایک چیونٹی پر ازلان کی نظر پڑی اسے لگا جیسے وہ اسےدعا دے رہی ہو۔
ازلان نے بھی چیونٹی سے معافی مانگی اورکہا خدا کے لیۓ اللہ سے میری شکایت مت کرنا ۔ اُس دن سے ازلان نے اللہ کی کسی بھی مخلوق کو تنگ نہ کرنے کا ارادہ کیا اور قرآن پاک ترجمے سے پڑھنا شروع کر دیا۔