
عدیلہ دلشاد
آج کی کہانی انگلینڈ کے بادشاہ "روبرٹ بروس" کی ہے روبرٹ بروس کٸ جنگوں میں شکست کے بعد افسردہ ہوکر اپنا علاقہ چھوڑ کرجنگل کی طرف
نکل جاتا ہے۔ وہ چلتے چلتےتھک کر آرام کرنے ایک درخت سے ٹیک لگا کر بیٹھ جاتا ہے۔ اچانک اس کی نظر ایک مکڑی کے بچے پر پڑتی ہے جو درخت کے ایک تنے سے دوسرے تنے پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایک بار جال بنایا گر گیا۔ دوسری بار جال بنایا گر گیا۔ پھر تیسری بار جال بنایا اور گر گیا مگر مکڑی کا بچہ بار بار کوشش کرتا رہا۔ روبرٹ بروس اسے دیکھتا رہا۔ آخر کار بہت کوشش کے بعد وہ ایک تنے سے دوسرے تنے پر پہنچ ہی گیا محنت کا پھل مل ہی گیا۔ اس کی بے مثال کوشش کو دیکھ کر روبرٹ سوچنے لگا کہ جب چھوٹے سے مکڑی کے بچے نے ہار نہیں مانی اور کوشش پر کوشش کرتا رہا۔ اور آخر کار کامیابی مل ہی گٸ۔۔
جب مکڑی کابچہ محنت سے کامیاب ہوسکتا ہے تو میں تو ایک انسان ہوں۔ میں بھی اگر کوشش کروں تو کامیابی میرا بھی مقدر بن سکتی ہے۔۔
اس کے بعد روبرٹ محل واپس لوٹ گیا اور اپنی محنت اور کوشش سے کٸی جنگیں جیتیں۔ اسی لیۓ کہتے ہیں "محنت کا پھل کامیابی ہے۔














