عائشہ بی
آج اسکول کی چھٹی تھی ۔ تمام بچوں کوعمرماموں آئس کریم دلا نے کیلئےلےگئے ۔ بچے بہت خوش ہو رہے تھے۔چنو ، منو ،
ببلو ، شبلو اوربولو سب شامل تھے۔عمر ماموں نے سب بچوں کواپنی اپنی پسندیدہ آئس کریم کھلا دی ۔
آئس کریم کھانے کے بعد عمرماموں سارے بچوں کے ساتھ گھر پہنچ گئے ۔ پھر عمر ماموں نے 75 روپے کا ایک نیا نوٹ نکال کردکھا دیا ۔ تمام بچے بڑے خوشی سے اورغورغور سےدیکھ رہے تھے ۔ خزیمہ نے خوشی سے مسکرا کر کہا : واہ واہ ماموں جان یہ تو بہت ہی خوبصورت نوٹ ہے ۔ ہاں میرے پیارے بچوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہرارنگ کا یہ خوبصورت نوٹ پاکستان کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر چھاپاگیا ہے ۔
میرے پیارے بچوں! اب یہ تو بتائیں کہ اس نوٹ پرکون کون سی نشانیاں موجودہیں ؟بچوں نے ایک ایک کرکےجواب دیا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ،محترمہ فاطمہ جناح ،علامہ محمد اقبال اور سرسید احمد خان بھی موجود ہیں ۔
پیارے بچوں ! ہمارے قائد اعظم محمدعلی جناح نے مسلمانوں کی آزادی کےلیےبڑھ چڑھ کر دن رات جدوجہد کی ۔ان کےساتھ ان کی بہن محترمہ فاطمہ جناح بھی مصروف رہتی تھی ۔علامہ محمد اقبال نے اپنے شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو جگا دیا گیا ۔ سرسید احمد خان نے مسلمانوں کی تعلیم کے لئےعلی گڑھ یونیورسٹی قائم کی گئی۔ان رہنماؤں کو ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔
پیارے بچوں ! ہمیں یہ بھی یادرکھنا چاہیےکہ پاکستان حاصل کرنےکےلئے لوگوں نے بےشمارقربانیاں پیش کیےہیں ۔ مسلمانوں کی اولین ذمہ داری یہ ہے کہ اس ملک کی حفاظت کرنا اور دشمنوں کے نظروں سے بھی بچا کر رکھنا ہوگا ۔
پیارے بچوں ! اب ہم اس نوٹ کے پیچھے دیکھیےکہ کیا بنا ہوا ہے۔۔۔۔؟ہاں بچوں ! یہ تو پاکستان کا قومی جانورہے ۔۔۔۔۔۔ "مارخور "۔ یہ جانور پاکستان کی آئی ایس آئی کی بہادری کا بھی نشان ہے۔ یہ جانور پہاڑی علاقوں میں پائے جاتے ہیں ۔ اور اس کو پہاڑی بکرا بھی کہا جاتا ہے ۔ مارخور بہت طاقتور اور حلال جانور ہے ۔
ماشاءاللہ تمام بچے اس یاد گار نوٹ سے بے حد متاثر ہوئے اور اس سے بچوں کے علم میں بھی اضافہ ہوا۔۔۔۔۔ آخر میں عمر ماموں نے سب بچوں کو یہ یادگار نوٹ گفٹ کیا ۔ سب بچے بہت خوش ہوئے اور ماموں جان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمر ماموں زندہ آباد۔۔۔۔۔ اس یادگار نوٹ کو ہم سنبھال کر رکھیں گے۔۔۔۔۔