
ام حسن
حسن کلاس میں داخل ہوتے ہیں اور باآواز بلند سلام کرتے ہیں۔ سب بچے بہت پرجوش انداز میں سلام کا جواب دیتے ہیں۔ پرجوش
کیوں نہ ہوں حسن ان کے بہترین استادوں میں سے ایک ہیں۔ حسن بچوں پر اک نظر دوڑاتے ہوئے کہتے ہیں۔ ”
چلو بچو! آج ہم مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کے بارے میں جاننے گے۔“ استاد محترم یہ کس دور کی بات ہے؟ ایک بچہ گویا ہوا۔ استاد محترم یہ سلطنتِ مغلیہ تھی؟ دوسرا بچہ بولا۔ ایک اور بچے نے کہا یہ سلطنت کتنی بڑی تھی؟ حسن بچوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے گویا ہوئے۔ میرے ہونہار طلبہ رسولُ اللّٰهﷺ کے وصال کے بعد 30 سال تک خلافت راشدہ کا عظیم دور رہا۔ خلافت راشدہ کے بعد اموی خلافت کا دور رہا ،یہ خلافت مختلف علاقوں کو فتح کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی تھی اور اس میں عرب اور عجم بہت سے علاقے شامل تھے لیکن اس خلافت کی سب سے بڑی خرابی یہ رہی کہ اموی حکمران عربوں کو اہمیت دیتے تھے جب کہ فتوحات غیر عرب میں بھی بہت بڑی تعداد میں ہو چکی تھیں۔ اس حکومت کے خلاف بغاوت ہوئی اور خلافت عباسیوں کے پاس چلی گئی۔ عباسی خلافت نے عرب اور غیر عرب دونوں کو مراعات سے نوازا اور انہیں اہم اہم عہدوں پر فائز کیا، لہٰذا عباسی خلافت کافی عرصے قائم رہی۔ سلطنت عثمانیہ کی ابتدا ایک ترک قبیلے سے ہوئی، جس کا حکمران سردار کہلاتا تھا۔ آہستہ آہستہ انہوں نے اپنی حکومت کو بڑھانا شروع کیا اور باقاعدہ اپنی سلطنت قائم کی، مگر پھر بھی یہ سلطان کہلاتے تھے خلیفہ نہیں۔ جب عباسی حکومت کمزور پڑی تو یہی سلطنت خلافت میں تبدیل ہو گئی اور اب سلطنت عثمانیہ نہیں بلکہ خلافت عثمانیہ کہلانے لگی۔ بچے بہت دلچسپی سے تاریخ سن رہے تھے۔ ایک بچے نے کہا، "استاد محترم پھر تو یہ بہت بڑی سلطنت ہوگی۔" حسن نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا، جی تو پیارے بچو!
سلطنت عثمانیہ مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت تھی،جو تین براعظموں پرمشتمل تھی،یہ سلطنت خلافت عثمانیہ کہلاتی تھی، جو کہ 632 سال تک قائم رہی۔ اس کا رقبہ تین براعظموں پرپھیلا ہوا تھا جس میں موجودہ لبنان، الجزائر، عراق، شام، فلسطین، مصر، اردن، لیبیا سعودی عرب، پورا شمالی افریقہ یہ سارے علاقے خلافت عثمانیہ کہلاتے تھے۔
آج کا موجودہ ترکی تو اس سلطنت کا ایک شہر انطالیہ ہوا کرتا تھا۔ جی ہاں بچوں صرف ایک شہر۔
اس سلطنت کے مشرق میں سلجوقی حکومت تھی، یہ بھی ترک قوم تھےلیکن یہ رومیوں کے ماتحت تھے۔
عثمانیہ سلطنت ایک ایسی عظیم سلطنت تھی، جس کو ختم کرنا انگریز رومیوں کے بس کی بات نہیں تھی۔
پیارے بچو! دشمن جب میدان جنگ میں شکست نہیں دے سکتا تو پھر وہ سازشیں کرتا ہے، یہی انہوں نے خلافت عثمانیہ کے ساتھ کیا۔ انہوں نے اس خلافت کو اندر ہی اندر کھوکھلا کرنا شروع کیا اورپہلی جنگ عظیم میں عربوں کو بغاوت پر اکسایا۔ اس بغاوت کو عربیت کا رنگ دیا گیا اور انہیں اس بات پہ ابھارا کہ یہ ترک قوم عربوں پر حکومت کیسےکر رہی ہے؟ حکومت تو عربوں کا حق ہے۔لہذا ان ترکوں کے خلاف بغاوت کی جائے، تو ہم یعنی(انگریز) مدد کریں گے۔ اس طرح عربوں نے ترکوں کے خلاف بغاوت کی۔ پیارے بچو! باغیوں کا انجام کچھ اچھا نہیں ہوتا۔ ایسی لے پھر عربوں کو بھی ایک ہونے نہ دیا گیا بلکہ انگریز نے بڑی ہوشیاری سے چھوٹی چھوٹی سلطنتوں میں انہیں تقسیم کر دیا اور ایک انگریز نے اپنی کتاب میں یہ لکھا کہ تاریخ میں یہ بات لکھی جائے گی کہ ایک انگریز ”کرنل لارنس“ نے اتنی بڑی سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے، جو کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی زمانے سے قائم تھی۔
”استاد محترم کیا انگریز نے تمام عربوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں باٹ کر انہیں اپنا غلام بنالیا؟“ ایک بچے نے سوال کیا۔
جی ہاں بچو! تمام عرب ایک زبان بولنے والے مسلمان، ایک رنگ و نسل کے لوگ لیکن ان کو ایک ملک بنانے نہ دیا گیابلکہ مختلف ملکوں میں بانٹ کر ان کی قوت کو ختم کر دیا گیا، اور ہر ٹکڑا کسی نہ کسی انگریز ملک کے ماتحت تھا اگرچہ بعد میں انہوں نے آزادی حاصل کرلی۔
اسی طرح دوسری جنگ عظیم کے بعد اسرائیل کا خنجر مسلمانوں کے سینے میں گھونپ دیا گیا۔
”پھر تو تمام مسلمانوں کو اکٹھے ہو کر اسرائیل کا خاتمہ کرنا چاہیے تھا؟“ ایک بچہ بولا۔
بالکل صحیح کہاآپ نے پیارے بیٹے! یہ ایک بہت اچھا موقع تھا کہ تمام اسلامی ممالک تمام عرب قومیں ایک ہو جاتی، لیکن اب یہ بہت دور کا خواب ہو گیا تھا۔
سب ایک ہو جائیں اور مل کے انگریزوں کے خلاف جہاد کریں اسی بات کو اقبال نے بڑے خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے۔
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لے کر تاب خاکے کاشغر
اس طرح اس عظیم سلطنت خلافت عثمانیہ کا خاتمہ ہوگیا۔انگریزاپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔ یہودیوں کو اسرائیل کی شکل میں مسلمانوں پر مسلط کر دیا گیا، جو آج تک قائم ہے۔مسلمانوں کے عروج کا وقت جو 1300 سال تک رہا اس کا خاتمہ ہو گیا اور کبھی مسلمان پھر اکٹھا نہ ہو سکے۔
پیارے بچو! مایوسی کی بات نہیں جب مسلمان دین سے دور ہوے تو یہ انجام ہوالیکن جب مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں گے، جیسے کہ آخری دور میں ہوگا۔
آخری دور میں احادیث کی روشنی میں مسلمان مہدی علیہ السلام کے پرچم کے تحت اکھٹے ہوں گے۔ امام مہدی علیہ السلام کے لشکر میں شامل ہونے کے لیے ہمیں عملی مسلمان بننے کی ضرورت ہے جس کی کوشش ہمیں آج سے کرنی ہے۔ جب ہم عملی مسلمان ہوں گے اور اپنی زات سے اتحاد بین المسلمین کی کوشش کریں گے تو پوری دنیا پر حکومت کرینگے۔ انشاءاللہ
سب بچوں نے استاد محترم کے ساتھ با آواز بلند ان شاءاللہ کہا۔














