الٹی ہوگئیں سب تدبیریں

 زہرا یاسمین /کراچی

اسی کی دہائی کی بات ہےایک  بہت موٹا لڑکا ،بال نیم گھنگریالےجسے اس کے موٹاپے کی وجہ سے لڑکے چکی کہتے تھے۔ کھانے پینے کا شوقین تھا، اسے

گلی  محلے کاجو بچہ اکیلاچیز کھاتے ملتا وہ اس کی چیزچھین کر کھالیا کرتا تھا، بچے توبچے اس کےساتھی بھی اس سے نالاں تھے کیونکہ وہ اپنےساتھیوں سے اکثرچیزوں کے لیےمظلوم بن کرپیسےبٹورلیتاتھا۔ بیٹنگ لےکربھاگ جاتا۔یہی وجہ ہے کہ اس کے ساتھی اور چھوٹے بچےاس سے دور رہنے لگے ۔ اکیلے پن سےگھبراکراس نے محلے کے کچھ بچوں بہلا پھسلا کر چیزیں دے کر دوستی کرلی۔ اپنے جیب خرچ سے بچوں کوکبھی رنگین خوشبودارربرکبھی ٹافی، بسکٹ وغیرہ دیا کرتا تھا۔ویسےبھی کھاتے پیتےگھرانے کا تھا۔ پھراس نے اس زمانے کےنئے بھارتی ہیروسنی دیول سےمتاثر ہوکراس جیسا ہیئرکٹ کروایا اور اس جیسی ڈریسنگ کرنے لگا بچوں کو کہتا کہ  میں سنی دیول سےملتا ہوں ، مجھےسنی کہا کرو۔

بچوں نےسوچا یہ تو کہیں سے سنی دیول نہیں لگتےانہوں نے اس بات کا ذکر محلے کےدیگر لڑکوں سے کردیا۔ان لڑکوں نے کہا کہ اسے تو ہم چکی کہتے ہیں تم بھی چکی ہی کہنا۔بچے تو ہوتے ہی شرارتی ہیں۔ کچھ دن بعد اپنی  لالچی طبیعت اور اہمیت جتانے کی عادت کے باعث  لوگوں کو متاثرکرنے اورتحفےبٹورنے کےلیےاس لڑکے نےوالدین سے ضد کرکےاپنی سالگرہ کی تقریب رکھوالی۔ اس نے ان  چھوٹے بچوں کوبھی اپنی برتھ ڈے پارٹی پربلالیاتاکہ انہیں متاثر کرسکے۔

بچوں کو کہا کہ تم سب مل کر مجھے ہیپی برتھ ڈے سنی کہنا۔برتھ ڈے پر اس نے سموسے، جلیبی ، کیک چپس بسکٹ جوس کا اہتمام کیا تھا۔خوب سجاوٹ کی بہت اچھی طرح تیار ہوا۔ اسکے رشتہ دار   کچھ دوست احباب اوربچے بھی آگئے سب  ہی گفٹ لائے تھے۔ خوشی مزید پھول کر گول گپا لگ رہا تھا۔ کیک کاٹا بچوں نے چیخ  چیخ کر ہیپی برتھ ڈے چکی کہا ،لیکن وہ غصہ پی گیا۔پھر پارٹی کے لوازمات سے لطف اندوز ہونے کے بعد بچوں نے سب کے سامنے اپنے گفٹ کھولنےپر اصرار کیا۔ خوشی خوشی گفٹ کھولنے لگاسب سے پہلے پہلے گفٹ کا بڑا ساڈبہ کھولا  اس میں بہت سے فالتو کاغذوں کے بیچوں بیچ  بچوں والی نپل چوسنی نکلی۔ دوسرا چھوٹا ڈبہ کھلا اس میں  چھوٹی سی کھلونا چکی نکلی۔  پھر تیسرے بچے کا لفافہ کھلا جس میں سو کا نقلی  نوٹ بچوں کا بینک عید مبارک والا موجود تھا۔ پھر چوتھا  گفٹ کھولا گیا اس میں ایک واٹر بال  اس کا منہ چڑا رہی تھی اور جب  بچوں کا  پانچواں  اور آخری گفٹ کھلا تو  اس میں ایک فریم  شدہ تصویر محسوس ہوئی ۔اسےخوشی ہوئی اب  آئے گا مزہ۔ جب کھولا تو واقعی فریم شدہ تصویر ہی تھی۔ ایک اچھے فریم میں ایک بڑی سی چکی اور اس لڑکے  دونوں کی تصویر  تھی اور لکھا تھا کوئی فرق نہیں البتہ۔

 بچے تیزی سے اپنے گھروں کو بھاگے۔ اور اس گ اس گولو مولو  کو خفت اٹھانی پڑی۔ اب اسے اپنے ساتھیوں اور دیگر  بچوں سے روا رکھے سلوک کا احساس  ہوا  اپنے کیے پر شرمندگی محسوس ہوئی۔ والدین نے اسے سمجھایا کہ بیٹا تمہارا سیانا پنتی  اور  ندیدہ پن نے یہ  دن دکھایا ہے۔ وہ لڑکا سنی  پھر سدھرنے لگا۔