دادا جی بھی گائے لے آئے

       عائشہ بی

   ذوالحج کا چاند نظر آنے سے پہلے ہی سارے بچے دادا جان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے کہ دادا جان ہماری گائے یا بیل کب آئے گا؟ ۔۔۔۔

ارے میرے پیارے بچوں......!اتنی جلدی بھی کیا ہے.....؟ابھی تو چاند بھی نظر نہیں آیا ۔ میرے پیارے بچوں ! اس کی دیکھ بھال کون کرے گا ؟  ارتضی ٰکہنے لگے کہ  دادا جی ہم کس لیے ہیں ۔ہم سب مل کر دیکھ بھال کر لیں گے۔۔۔دادا جان  پلیز !جلدی لے کر آئیے گا تاکہ ہم گائے کو گھمائیں، پھرائیں گے ۔ مرتضی ٰنے خوش ہوکر کہا کتنا مزہ آئےگا.....دادا جان  !۔

      سب سے چھوٹا منا زیان کہنے لگا کہ دادا جی....! مجھےگائے نہیں بکرا اچھا لگتا ہے۔ میرے لیے بکرالائیےگاپچھلےسال کی طرح، زیان صبر کرو قربانی کے لیے  بکرا بھی آجائے گا ۔۔۔۔ زیان خوشی سے خوب اچھلنے لگا اور کہنےلگا  :  "داداجی زندہ باد ۔۔۔ میرا بکرا آ ئے گا....."مرتضیٰ نے کہا : دادا جان پیارا خوبصورت معصوم  سا جانور لائیے گا! عثمان نے کہا :نانا جان ہم اس کو خوب دیکھ بھال کریں گے۔۔۔۔۔ عزیر نے کہا میں تو گائے کو چارہ ڈالوں گا اور بکرے کو گھاس کھلاؤں گا،ارتضیٰ  نے کہا : دادا جان خرانٹ گائے یا بیل مت لانا۔۔۔ وہ  سینگ  مارتےہیں  اور سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ مرتضیٰ  بولا مجھے ڈر لگتا ہےخرانٹ جانورکہیں مجھے اٹھا کر ہی نہ پھینک دے۔

     چاند نظر آتے ہی دادا جان ( عزیز) جانور دیکھنےمنڈی جانےکےلیے تیارہو گئے۔ اب سارے بچے پیچھے پڑ گئے کہ دادا جی۔۔۔۔۔ ہمیں بھی منڈی لے کے جائیں ۔ اب  سارے بچوں کو ساتھ لے کر دا دا جان چل پڑے۔۔۔۔ جب منڈی پہنچے  تو بچے گائے بیل بکرے دیکھ کر خوشی سے اچھلنے لگے۔  مختلف قسم کی گائے دیکھ  بچوں کو بہت زیادہ خوشی محسوس ہو رہی تھی۔  سبی کا بیل خانو بہت بڑا اور کالا تھا پنجاب کا شیرو بھی بہت موٹا تازہ تھا بچوں نے کیا ہمیں مناسب جانور لینا ہے۔ اتنے بڑے نہیں پھر سب نے مل کر ایک بیل پسند کیا پسند کیا ہے دادا جان.!  یہ  خرید لیں۔۔۔۔  پیارے بچوں یہ جانوربہت مہنگا ہے ،ان شاءاللہ  کل میں خود مناسب سا جانور لے کر آؤں گا۔۔۔۔  ہمیں تو صرف قربانی کرنا ہے۔ شو آف تھوڑی  کرنا ہے۔۔ یارے بچوں قربانی کا مقصد اللہ کی راہ میں سب کچھ قربان کرنےکا اظہارکرنا ہے۔گلےدن داداجی ایک خوبصورت سا تگڑا بیل  لے کر گھر پہنچے ۔ سارے بچوں  نےشور مچا دیا۔۔۔۔گائیں آگئی ۔۔ گائے آگئی۔۔محلے والے بھی  جمع ہو گئے۔اتنا پیارا خوبصورت بیل، سب کو پسند  آگیا ۔۔۔ بچے بہت خوش ہوئے اوردادا جان نے بچوں کو نصیحت کی ،

پیارے بچو! جانوروں کو ستانا نہیں۔۔ وقت پر کھانا دینا چاہ ڈالنا اور گھاس کھلانا پانی کا بھی بھرپور خیال رکھنا، مرتضیٰ نے کہا : بابا جی آپ فکر مت کریں میں ہوں نارسی پکڑ کر گھمانے لے جاؤں گا۔۔۔  مرتضیٰ نے کہا : میں تو  خوب خیال رکھوں گا عزیزنےکہا:بابا جان میں تو اس کو بہت پیار کروں گا اور زیان نے کہا : بابا جان میں تو پیار سےاس کو ہاتھ پھیروں گا۔۔۔ دادا جان نے کہا پیارے بچوں عید کے دن  سب مل کر خوب کھا لیں جمع کرنا ہے۔۔۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے لیے اللہ بھی خوش ہو جائیں گےاورآپ لوگوں کواس کا ثواب بھی ملے گا۔۔۔ ان شاءاللہ دادا جانی۔۔۔۔ سارے بچے زوردار آواز میں بولے ۔۔۔  الخدمت زندہ باد.... زندہ باد