بچوں کی طرف سےسرپرائزگفٹ

افروزعنایت

حمزہ نے مماسےفون لےکر نانو کو کہا ،السلام علیکم نانوآپ کیسی ہیں

الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں ،آپ کیسےہو۔  

بالکل  صحیح نانو آپ کے لئے ایک سرپرائز ہے،آپ بتائیں کیا ہوسکتا ہے ۔

مجھے کیا معلوم ؟؟؟ آپ بتاؤ

نہیں ابھی نہیں بتاؤں گا،جب آپ کاسوٹ سل کرآئےگاتوآپ کوبتاؤں گا،میں نےمما سےکہا کہ نانوکا یہ گفٹ صرف میری طرف سے ہوگا اور میں نانو کو اپنے ہاتھوں سے دونگا

سات سالہ حمزہ کی بات سن کراس کی ممااورنانو دونوں ہنس پڑیں کہ کیسا سرپرائز ہے جس کی ساری تفصیل حمزہ سنا چکے ـ

بھئی آپ کا پیار میرے لئےبڑاگفٹ ہوگا ۔۔۔ کچھ دینے کی ضرورت نہیں ۔

نانو میں جو سرپرائز گفٹ دوں گا وہ  صرف میری طرف سےہوگا

شکریہ میرے بچےلیکن اس کی کیا ضرورت تھی ۔

ظاہر ہےنانو آپ کو گفٹ دوں گا توآپ بھی کچھ دیں گی نا  ہمیں ـ

بھئی  میری طرف سے اس سرپرائز گفٹ پر بہت سارا پیار  آپ کے لئے ہوگا۔

توآپ کچھ نہیں کریں گی ؟ اچھاآپ میراشکریہ تو ضرورادا کریں گی تو اس کےساتھ ایک ہزار بھی دے دیجئے گا

ہیپی برتھ ڈے نانو (حمزہ سب سے پہلےنانو سےگلےمل کر )یہ نانو آپ کے لئےسرپرائز۔

نانو مسکرا دیں (حمزہ کی طرف سے سرپرائزگفٹ کی تفصیل توحمزہ پہلے گوش گزار کرچکا تھا )ـحمزہ کو نانو  نے گلے لگا کر پیار کیا  ،بہت بہت شکریہ یہ سوٹ تو بہت پیارا ہے ۔

نانو آپ مجھے کیا دیں گی ۔

نانو نے اس کے ہاتھ میں چپکےسےپیسوں کا لفافہ دےدیاجسے دیکھ کر دوسرے بچے چیخ پڑے ۔آج آپ ہمیں باہر سے ہماری پسند کا کھانا کھلائیں گی۔

جی دادو یہ سرپرائز ہماری طرف سے تھا ۔عدینہ کی آواز کے پیچھے افشاں بھی بول پڑی ۔

نانو  کے لیے اصل سرپرائز تو یہی تھا ان چالاک بچوں کی طرف سے ۔