
عائشہ بی
پیارے بچوں
" سنو کہانی میری زبانی
ایک گاؤں میں ایک پیاری سی بچی رہتی تھی، اس کا نام ارسلہ نور تھا۔ارسلہ نور بہت معصوم اور سمجھداربچی تھی۔ ایک دن اس کی امی نےاسےایک
خوبصورت ہلکےسنہرے رنگ کا دوپٹہ یااسکارف اوڑھنےکےلیےلاکردیااورکہا:
"بیٹی ارسلہ !یہ کوئی معمولی کپڑانہیں، بلکہ یہ تمہارےمسلم لڑکی ہونےکی شناخت،تمہاراحفاظتی حصارہے۔بری نگاہوں سےتمہیں بچانےوالی ڈھال ہے، جیسے پرندہ اپنے پروں سےاڑ کر خودکوبچاتا ہے،ویسےہی جب تم اسےاسکارف یا دوپٹےکی صورت میں اوڑھوں گی توتم کولگےگا کہ تم محفوظ ہو۔
ارسلہ نےپوچھا
"امی! یہ اسکارف کیسےحفاظت کرے گی ؟"
امی مسکرائیں اور بولیں
" میری پیاری بیٹی! یہ تمہاری عفت وحیا کی پاسداری کرےگا۔یہ تمہیں نہ صرف بُری نظروں سےبچائےگابلکہ تمہیں عزت ووقارعطا کرے گا اورسب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ تم سے خوش ہوگا۔"
ارسلہ نے کہا : امی کیا سچ میں ۔۔۔۔ پھراس نےاسکارف پہن کرآئینےکےسامنےکھڑے ہو کر کہا
"امی! میں تو اسے اوڑھ کر بالکل شہزادی لگ رہی ہوں!"
امی نے کہا
"ہاں! میری پیاری بچی اصل میں توعورت گھرکی ملکہ،رانی یا شہزادی ہی ہوتی ہے۔عورت کا اصل زیوراس کی شرم و حیا ہے۔ارسلہ نےکہاجی امی ! حیا توایمان کا حصہ ہے۔ ان شاءاللہ اب تو میں گھر سے باہر یہ سکارف ہمیشہ پہن کر جایا کروں گی۔
اس دن کے بعد سےارسلہ جب بھی باہرنکلنے لگتی،اپنےآپ کواسی سنہری اسکارف سےڈھانپ کرجاتی ہے۔اس کی سہیلیاں بھی کہنے لگیں۔۔ماشاء اللہ! ارسلہ تم توا سکارف پہن کر بہت ہی اچھی لگتی ہو۔
" زینب نے کہا :میں نےسوچ لیاہے،اب میں بھی امی سےتمہارے جیسا اسکارف منگواکراوڑھا کروں گی!امامہ اور زویا نے بھی آئندہ سےاسکارف اوڑھنے کا ارادہ کر چکی تھیں !"۔
یوں ارسلہ اپنی سہیلیوں کےلیےایک مثال بن گئی اوراس نےخودسیکھااورسکھایاکہ حجاب محض ایک کپڑا نہیں، بلکہ عزت و وقاراورحفاظتی حصارکی علامت ہے ، جو مسلم عورت کی شناخت ہے۔
" حجاب اللہ پاک کی طرف سے ایک بہترین تحفہ یا انعام ہےجو تمام مسلم خواتین کی شان اورپہچان ہے۔














