جب پہچان خطرے میں تھی

انیبا جاوید

اسکول سے واپسی پر سلمان اور حارث ایک درخت کے نیچے بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔

سلمان نے آہستہ آواز میں کہا۔۔۔۔
حارث! کیا تم جانتے ہو کہ پاکستان کیوں بنا؟
حارث نے سر ہلایا
مجھے بس اتنا پتا ہے کہ قائدِ اعظم نے بنایا مگر اصل وجہ نہیں جانتا
سلمان نے سنجیدگی سے کہنا شروع کیا
برصغیر میں مسلمانوں کے ساتھ برا سلوک اور ناانصافی ہو رہی تھی
نوکریوں میں مسلمانوں کو پیچھے رکھا جاتا تھا، اچھی نوکریاں نہیں دی جاتی تھیں اور ان کی آواز نہیں سنی جاتی تھی
تعلیم میں بھی ان کے حقوق دبائے جا رہے تھے، مسلمان بچوں کے لیے تعلیمی مواقع کم ہوتے جا رہے تھے اور ان کی زبان اور مذہب کو اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔یہاں تک کہ مسلمانوں کو یہ خوف ہونے لگا تھا کہ کہیں ان کا دین، ثقافت اور الگ پہچان ہی ختم نہ ہو جائے۔
حارث نے فکرمندی سے پوچھا۔۔۔۔۔
تو پھر مسلمانوں نے کیا سوچا؟
سلمان نے جواب دیا۔۔۔۔۔
ایسے مشکل وقت میں محمد علی جناح نے یہ بات محسوس کی کہ اگر مسلمانوں کو عزت، انصاف اور محفوظ مستقبل چاہیے تو ان کا اپنا الگ ملک ہونا بہت ضروری ہے،جہاں وہ آزادی سے اپنے دین اور طریقے کے مطابق زندگی گزار سکیں۔”
حارث نے آہستہ سے کہا۔۔۔تو الگ وطن کا حصول کوئی ضد نہیں تھا، ایک ضرورت تھا؟
سلمان مسکرا کر بولا۔۔۔۔
بالکل! پاکستان مسلمانوں کی پہچان بچانے کے لیے ضروری تھا۔قائدِ اعظم نے صبر، سچی لگن اور قانون کے ذریعے مسلمانوں کی رہنمائی کی
اور بہت سی قربانیوں کے بعد پاکستان وجود میں آیا۔حارث نے پُرعزم لہجے میں کہا،اب میں سمجھ گیا ہوں کہ ہمیں پاکستان کی قدر کیوں کرنی چاہیے، پاکستان کے وجود کے پیچھے مسلمانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کی طویل داستان ہے۔
حارث نے آہستہ سے کہا۔۔۔۔۔
“سلمان! اگر پاکستان اسلام سے ہٹ گیا تو ہماری مسلم پہچان بھی کمزور ہو جائے گی۔”
سلمان نے پُختہ لہجے میں جواب دیا۔۔۔۔
“ہاں حارث! پاکستان اسی وقت مضبوط رہ سکتا ہے جب وہ اسلام پر قائم رہے۔
ہم نے یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا،اس لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے قرآن و سنت کے راستے پر ہی چلائیں،اسی سے دنیا میں ہماری اسلامی پہچان محفوظ رہے گی ،حارث اس نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا "بے شک" اور دونوں ایک نئے عزم کے ساتھ اپنے اپنے گھر وں کو روانہ ہو گئے۔