
باکو(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی فتح کشمیر اور غزہ کے لوگوں کیلئے
مشعل راہ ہے جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آذربائیجان کے غیور عوام نے دشمن سے اپنی آبا اجداد کی سرزمین واپس چھین لی، صدر ایلہام علیؤف کی سربراہی میں کاراباغ میں بحالی کے کام بے مثال ہیں۔ وزیراعظم باکو میں خصوصی پریڈسے خطاب کررہے تھے۔ آرمینیا سے جنگ میں کامیابی پر یوم فتح کی 5ویں سالگرہ کے موقع پر باکو میں خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آذر صدر صدر ایلہام علیؤف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک ہوئے۔ شہبازشریف الہام علیوف کی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔
تقریب میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے، پاک فوج کا خصوصی دستہ یوم فتح کی پریڈ میں شریک ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے، معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کی حامل تھی، پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتیں ہماری ساتھ کھڑی رہیں۔ اس جنگ میں ہماری افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کو حیران کردینے والا ردعمل دیا اور 7 طیارے گرا دیے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کرانے اور پاک افغان مذاکرات کی میزبانی پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا جنگ میں جاں بحق ہونے والے آذربائیجانی فوجیوں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان اور ترکیہ نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ صدر ایلہام علیؤف نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے 44 روزہ جنگ کے دوران آذربائیجان کے ساتھ جس حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلی بار پاکستانی فوجی ہمارے ساتھ آزادی اسکوائر میں شریک ہیں۔ یہ تین ممالک آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان کے عوام اور افواج کے اتحاد کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ ترکیہ اور پاکستان نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا، اپنے بھائی شہباز شریف کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، میرے بھائی رجب طیب اردوان بھی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک کے دستے بھی یوم فتح کی تقریب میں شریک ہوئے۔ شہباز شریف نے آذربائیجان سے جس طرح یکجہتی کا اظہار کیا۔














