
کراچی (ویب ڈیسک،خبرایجنسی،فوٹو فائل) صدر مملکت آصف زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن
کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ستائیسویں آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ دنوں کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو بھی ملاقات میں موجود تھے۔ فریقین نے حالیہ سیاسی معاملات پر اپنے موقف کا اظہار کیا اور پارلیمانی امور سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی بات چیت کی، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے آئینی عدالت کی ترمیم پر مثبت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے پیپلزپارٹی سے مولانا فضل الرحمن کو منانے کی درخواست کی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمان سے 27ویں آئینی ترمیم پر بات کریں گے۔ یہ ملاقات اسی تناظر میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے کہا کہ تمام معاملات مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔





































