قراۃالعین
اجزاء:
انسٹنٹ کافی 2کھانے کے چمچ
گرم پانی 1کھانےکاچمچ
دودھ حسب ضرورت
چینی 4کھانے کےچمچ
پھینٹی ہوئی کریم حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پیالے میں کافی،چینی اور گرم پانی ڈال کربیٹرسےاتنا پھینٹیں کہ چینی گھل جائےاورفوم سی بن جائے۔اب اس کو فریج میں رکھ دیں اورجب بھی کافی بنانی ہو تواس مکسچر کو کپ میں دو کھانے کے چمچ ڈالیں اور اوپر سے گرم دودھ ڈال کرپھینٹی ہوئی کریم اور خشک کافی یا کوکوپائوڈرچھڑک کرسرف کریں۔