پاکستان 15اگست کو یوم سیاہ منائےگا،شاہ محمود

اسلام آباد (ویب  ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی

سلامتی کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کے اندر ہونے والی بحث کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

اجلاس میں  بھارت کے ساتھ تعلقات میں 5بڑے فیصلے کئے گئے ۔ہم نے بھارت سے معاملات پر بڑی نظر ثانی کی ہے ۔بھارت سے تجارتی تعلقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

14اگست کو  کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائیگا،15اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ہم بھارتی اقدامات کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں چیلنج کریں گے۔ہم اپنے سفیر کو واپس بلا لیں گے اور بھارتی سفیر کو واپس ان کے ملک بھیج دیں گے ۔