
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) سونے کی بلند ترین قیمت کاسابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی
قیمت میں 32ڈالر کے نمایاں اضافے کےبعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید1750روپےمہنگا ہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں32ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1463ڈالرسے بڑھ کر1495ڈالر ہوگئی ۔
کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں1750روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں1500روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت84500روپے سے بڑھ کر86250روپے اوردس گرام سونے کی قیمت72445روپے سے بڑھ کر73945روپے ہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1100.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت943.00روپے پرمستحکم رہی۔




































