
لاہور: نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کرلیا ،مریم نواز کے ساتھ سابق وزیر
اعظم نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
مریم نوازاپنے والد نوازشریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل آئیں تھیں کہ پہلے سے وہاں موجود نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔
نیب چیئر مین کی ہداہت پر مریم نواز اوریوسف عباس کا طبی معائنہ کیا جائے گا ،کل بروز جمعہ مریم نوازاور یوسف عباس کو ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔مریم نواز کی گرفتاری پر پی پی چیئر مین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا اور اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ کیا ۔




































