
ملتان (رپورٹ:محمد طلحہٰ صدیقی )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلے میں گزشتہ روز قلعہ کہنہ قاسم باغ میں شاندار گھڑ ڈانس پیش کیا
گیا، اس موقع پر ہزاروں شہری موجود تھے۔ گھڑ ڈانس نےشہریوں کے دل موہ لئے۔تقریب کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کی۔تقریب میں ملک بھر سے آئے سواروں نے گھوڑوں کا شاندار رقص پیش کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں میں ہزاروں شہریوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ قوم اپنے تہوار بھرپور انداز میں مناتی ہے اور مکمل طور پر پرامن ہے۔

بعد ازاں وزیرخارجہ نے گھڑا ڈانس کے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کئے۔دریں اثناء ڈائریکڑ جنرل پی ایچ اےآ غا ظہیرعباس شیرازی نے فلا ور شو اور مختلف پا رکس کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملتان کو سر سبز و شاداب بنانے میں پی ایچ اے کا کردار انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے۔کلین اینڈ گرین مہم جاری رکھیں گے ۔














