
ملتان(رپورٹ:محمد طلحہٰ صدیقی )بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں یونائیٹڈ گروپ کے تعاون سے 3 روزہ اسپورٹس گالا کا آغاز
ہو گیا۔اسپورٹس گالا کاافتتاح ڈین آف فیکلٹی ڈاکٹر مسعود اختر نےکیا،اس موقع پرملک عبدالستاراورڈاکٹر فراز بھی ان کےہمراہ تھے۔
افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود اختر نے کہا کہ طلباءتعلیم کے ساتھ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دیں اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں تاکہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ زندگی اور اپنی تعلیم کو آگے بڑھا سکیں۔
ملک عبدالستار نے کہا کہ طلبا ءکی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ، طلبا ءکےمابین مختلف مقابلے ہوئے اور رنگارنگ پروگرامز بھی پیش کئے گئے ۔




































