
لیہ(رپورٹ :ایم آر ملک) سول ڈیفنس آفیسر توقیر عباس نےکہا ہے کہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہری دفاع کی عملی تربیت خطرات کوکم کرنے
میں کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول کینال کالونی میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ٹریننگ سیشن میں تحصیل بھر کے پی ٹی اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن کے دوران طالبات کو سکاوٹس ،سول ڈیفنس ،ہنگامی صورت حال سے نمٹنے ،حادثات کے موقع پرنقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے حفاظتی تدابیر اور تربیتی سیشن کی غرض و غایت اور افادیت کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیاگیا۔
نقشوں وچارٹس اور سلائیڈز کی مدد سےعملی تربیت دی گئی۔




































