
کراچی (رنگِ نو ڈاٹ کام ) ناظم آبادنمبر1میں نیوہیون اکیڈمی کے کیمپس تھری کا افتتا ح کردیا گیا۔افتتاح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم
الرحمن نے کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر انتخاب عالم سوری ،شاہد خمیسہ علیم قریشی ،اساتذہ ودیگر موجودتھے ۔
افتتاح کے موقع پر حافظ نعیم الر حمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہے اور یہ معاشرے کے تمام افراد کیلئے ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کہ تعلیمی ادارے درس وتدریس میں معیار کو مقدم رکھیں اور نئی نسل کو معیار اور اخلاق کی تعمیر کرنے والی تعلیم فراہم کریں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہ درس وتدریس پیغمبری پیشہ ہے، لہٰذااس میں خدمت کے جذبے کو شامل کرنا چاہیے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیو ہیون اکیڈمی نئی
نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ اس کی سیرت وکردار کی تعمیر میں بھی بھرپور کردار اد اکرے گی۔
انتخاب عالم سوری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیو ہیون اکیڈمی معیاری تعلیم کے ساتھ اخلاق وکردار کی تعمیر میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔




































