
کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔
حکومت سندھ اور سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے کامیاب مذاکرات کے بعد صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ امتحانات میں 3 لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے جس کے لیے 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ سندھ بھر میں دفعہ 144 بھی نافد کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سندھ کے سرکاری اساتذہ اور محکمہ تعلیم کی لڑائی میںپہلے بھی دو بار ملتوی ہونے والے میٹرک امتحانات کا انعقاد خطرے میں نظر آرہا تھا۔ پولیس تشدد کے بعد سندھ بھر کے سرکاری اساتذہ نے کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔




































