
ٹنڈوآدم ( رپورٹ:سلمان غوری) چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی نے ٹنڈوآدم فاطمہ
جناح گرلز اور سرسید ہائی اسکول ، شہدادپور لال ڈبہ، مونسپل ہائی اسکول ،میرپورخاص ہڈسن اسکول ، عمرکوٹ اور دیگر امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ ،سیکریٹری بورڈ انیس الدین صدیقی اور ڈائریکٹر تعلیم شہید بینظیر آباد عبدالجلیل دورہ کے دوران چیءرمین بورڈ کے ہمراہ تھے۔
امتحانی مراکز کے دورے کے دوران 200 سے زائد امیدواروں پر کاپی کیس کئے،جبکہ بڑی تعداد میں موبائل فون برآمد کرلئے۔
اس موقع پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی نے اسکولوں کی انتظامیہ، انٹرنل اورایکسٹرنلزکوسخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی سینٹر میں نقل کا مواد نظرنہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل فون طلبہ امتحانی مراکز میں ہر گز نہ لائیں. انہوں نے کہا کہ نقل کے خلاف ہماری جنگ ہے اور ہم اپنی قوم کے نونہالوں کو نقل کے ناثور سے نجات دلائیں گے جبکہ امتحانی مراکز کا رینجرز کے اہلکاروں نے بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر پولیس نے امتحانی مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔




































