
کراچی ( رنگِ نو ڈاٹ کام) بین الاقوامی تعلیمی وسماجی تنطیم ’اوڈی ای ایم‘ کے
چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ میگھول،کے ایم فنچ،تنظیم کی پروجیکٹ کنسلٹنٹ اور ای،میجن کی بانی سربراہ مس ہدیٰ غریب نے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن(اپسما) سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ اورکراچی ریجن کے صدر فرقان بلال سے ملاقات کی۔
اس موقع پران کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ پاکستان میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے بھر پور تعاون کرے گا ، سوئٹزر لینڈ کے جدیدایجوکیشن سسٹم اوربلاک چین کی مدد سے پاکستانی طلباء اور اساتذہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے کم عمر طلبہ و طالبات بہت کم عرصے میں جدید سائنسی اصولوں کے مطابق تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
رچرڈمیگھول نے کہاکہ پاکستان میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ جو کوششیں کر رہی ہے وہ انتہائی قابل ستائش ہیں انہوں نے کہاکہ سوئٹزر لینڈ پاکستان میں نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ کی تربیت کے لئے بھی بھر پور تعاون کے لئے تیار ہے،اس سلسلے میں پاکستان کو ماہرین تعلیم فراہم کئے جائیں گے ، نئے تعلیمی سال سے سوئٹزر لینڈ کے ماہر تعلیم پاکستان میں اپنی خدمات دینا شروع کردیں گے
۔رچرڈمیگھول نے آ ل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کی نجی تعلیمی اداروں کے لئے خدمات کو سراہا۔
اس موقع پراپسماکے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے سوئٹزر لینڈ کی سماجی تنظیمODEM کے سی ای او رچرڈمگھول ،کے ایم فنچ اور دیگر ارکان کاپاکستان کا دورہ کرنے اور اپنی خدمات پیش کرنے پرمسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستانی طلباء اور اساتذہ کو سوئٹزر لینڈکے ماہرین تعلیمات کے تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گااور جو پاکستانی طلباء سوئٹزر لینڈ کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے انہیں اسکالر شپ بھی دی جائے گی۔




































