راہول گاندھی نےنریندر مودی کو ملک کا چورچوکیدار قرار دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی اپوزیشن کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی

نے ملک کی معاشی صورتحال پر وزیرعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا۔ایک جلسے سے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ اس وقت بھارت کی معاشی صورتحال اچھی نہیں،ملک میں معاشی نمو اس وقت گزشتہ 6 سہ ماہیوں میں سب سے سست روی کا شکار ہے۔

انہوں نے نریندر مودی کو ملک کا چور چوکیدار قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی فضائیہ کے 30ہزار کروڑ روپے چوری کرلئے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے اقدام نے ملک کی سیاسی قیادت کے سر شرم سے جھکادیے ہیں۔