
راولپنڈی (ویب ڈیسک)کور کمانڈرز نے کشمیریوں کی حمایت میں انتہائی اہم اور بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے
کبھی جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والے آرٹیکل 370 یا 35 Aکو تسلیم نہیں کیا، اب بھارت نے خود ہی اس کھوکھلے بہانے کو ختم کر دیا ۔منگل کو آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بحث کی گئی۔
شرکاء نے حکومت کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرنے کے فیصلے کی بھرپور تائید کی۔ کور کمانڈرز نے کہا پاکستان نے کبھی جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والے آرٹیکل 370 یا 35 Aکو تسلیم نہیں کیا، اب بھارت نے خود ہی اس کھوکھلے بہانے کو ختم کر دیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی کامیابی تک، اُ ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنی اس ذمہ دار ی کو نبھانے کے لئے مکمل تیار ہے، پاک فوج اس سلسلے میں آخری حد تک جائے گی۔














