
عائشہ بی
کشمیر کی تحریکِ آزادی کیلیے ساری زندگی جدوجہد، قربانی اوراستقامت کانام سیدعلی گیلانیؒ ہے۔آپ ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری
زندگی ظلم کے خلاف اورحق کےلیےجدوجہد میں وقت گزاری۔سید علی گیلانیؒ نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اصولوں پر ڈٹ جانا ہی حقیقی کامیابی ہے اور حق کیلئے آواز بلند کرنا ضروری ہے ۔
سید علی گیلانیؒ 29 ستمبر 1929ءکوضلع بانڈی پورہ،کشمیرمیں پیداہوئے۔ کم عمری ہی سے آپ کی دین اور تعلیم سےگہری وابستگی تھی۔ آپ نے علم حاصل کرنے کے بعد سیاسی میدان میں قدم رکھااورکشمیری عوام کی آواز بنے۔ کشمیر کی آزادی کےلئےدن رات ایک کردیا۔گیلانیؒ نےہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ کشمیر کا مستقبل صرف پاکستان کےساتھ وابستہ ہے۔ ان کا مشہور نعرہ "ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہماراہے"۔کشمیری عوام کےدل کی آواز بن گیا تھا۔
انہوں نے بھارتی ظلم و جبر کے سامنےکبھی ہتھیار نہیں ڈالے،جیلیں، نظربندیاں اورمظالم برداشت کیےلیکن اپنےاصول سےپیچھے نہیں ہٹے۔ان کی استقامت کی مثال نہیں ملتی اور ہمیشہ یاد رہے گا۔
سید علی گیلانیؒ کی ساری زندگی قربانیوں سے عبارت تھی۔ انہوں نےاپنےآرام،خاندان اور ذاتی زندگی کو پسِ پشت ڈال کرپوری زندگی قوم کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ ان کی استقامت نے نئی نسل کو حوصلہ اور ہمت بخشی
یکم ستمبر 2021ء کو یہ بہترین مردِ مجاہد دنیاسےرخصت ہوا لیکن ان کی جدوجہد،عزم اورپیغام آج بھی زندہ ہے۔بھارتی فوج نےان کےجنازے تک پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔ انڈیا کے فوجیوں کومسلمانوں کی مردہ جسم سے بھی خوفزدہ ہیں ۔ کشمیری عوام کے دلوں سےپاکستان کی محبت اور عقیدت کو کوئی طاقت نہیں مٹا سکیں ۔
ان شاءاللہ! کشمیر بنےگا پاکستان
سید علی گیلانیؒ محض ایک سیاستدان نہیں بلکہ ایک تحریک تھے۔ ان کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانا ہی حقیقی آزادی کی راہ ہے۔ وہ آج بھی ہر کشمیری کے دل میں زندہ ہیں اور ان کا مشن جاری ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ " کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے"کشمیر جنت نظیرہےاور جنت کسی کافر کو نہیں ملے گی۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ کشمیر کو آزادی دےدے۔




















