الخدمت کے تحت مستحقین میں یومیہ 1500کلو سے زائد گوشت تقسیم

 کراچی (نمائندہ رنگ نو)الخدمت کی ” میٹ ڈرائیو “ کے نام سے شہر میں بڑی سرگرمی جاری ہے اورمستحقین میں یومیہ 1500کلو سے زائد مرغی کا

گوشت تقسیم کیا جارہا ہے۔ مرغی کا گوشت کمزوروں اور محتاجوں کےگھروں تک پہنچایا جارہا ہے اور اس کام کو کرنے میں الخدمت کے رضاکار یکم رمضان ہی سے ہی کوشاں ہیں۔

یہ بات ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت کراچی قاضی سید صدرالدین نے”الخدمت میٹ ڈرائیو“ کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت نے گزشتہ برس بھی مہنگائی اور مشکل معاشی صورتحال کے باعث متاثر ہونے والے کمزور طبقے کو 50ہزار کلو سے زائد گوشت تقسیم کیا تھا۔ اس ماہ رمضان میں بھی لوگوں تک گوشت پہنچایا جا رہا ہے اوریہ سلسلہ چا ند رات تک جاری رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا الخدمت نے گوشت کی تقسیم کا ایک نظام بنایا ہوا ہے۔شہر میں مرکزی میٹ ڈرائیو سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں سے گاڑیوں کے ذریعے گو شت محفوظ طریقے سے شہر کے تمام اضلاع میں منتقل کیا جاتاہے اورالخدمت کے رضاکار یہ گوشت مستحقین تک پہنچاتے ہیں ۔گوشت کی اتنے بڑے پیمانے پر تقسیم کے سلسلہ میں الخدمت کو ایک ادارے کا تعاون حاصل ہے جس کے ساتھ رمضان المبارک سے قبل معاہدے طے پایاتھا ۔گوشت مہنگا ہونے کی وجہ سے اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے اورکمزور آدمی اسے خریدنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت نے ماہ مقدس میں جہاں لوگوں تک ہزاروں راشن بیگ پہنچائے وہیں شعبہ کمیونٹی سروسز کے تحت اس کے خدمت کے دیگر کام بھی جاری ہیں۔ قاضی سید صدرالدین نے اہل خیر سے اپیل کی کی وہ کمزوروں ،محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے الخدمت کا ساتھ دیں ۔

تعلیم

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

طوفانی بارشیں :بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو 7 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ (تعلیم)

کوئٹہ(ویب ڈیسک )طوفانی بارشوں کے باعث گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔نگران صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ کی امتحانی فارمز اور فیس یکم تا 21مارچ 2024 جمع کروائی جا سکے گی (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دو م باہم کے سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

بلاگ

رمضان کا اہتمام (بلاک)

رباب ارشد

سمیٹ لو برکتیں اس رمضان ساری

 نہ جانے اگلا رمضان نصیب ہو یا نہ ہو

... مزید پڑھیے

رمضان ہم اور فلسطین (سدرہ مظہر)

سدرہ مظہر

ماہ مقدس اپنی تمام تر رحمتوں کے ساتھ جلوہ افروز  ہو چکا ہے۔ اس کی برکتوں اور رحمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے  ایک مثال ذہن میں رکھیں۔ سیل کے بارے میں تو ہم

... مزید پڑھیے

رمضان میرے مہربان (بلاک)

رشیدہ صدف

پچھلے سال کی طرح میں تجھےپا کر بہت خوش ہوں، کہ بخشش کا جنت کا پروانہ لیے تو آگیا۔ خوش آمدید۔

... مزید پڑھیے