لاہور( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )راستی لاہورکےزیر اہتمام "الحمراادبی بیٹھک "میں محفل مسالمہ ہوئی جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم ساگر،ممتاز دانشور
باقی احمد پوری،تاثیر نقوی،جاویدشیدا،صدرتنظیم آغاعلی مزمل درانی،نامور عالمی سیاح مقصوداحمد چغتائی،ممتاز شاعرہ شہنازنقوی،فراست بخاری ،عبدالرزاق،رضا عباس رضا،انوارقمر،زبیدہ زوبی،آفتاب خان ،نجمہ شاہین اور دیگرنےشرکت کی۔
شرکاءنےاہل بیت اورشہداء کربلا کوگلہائےعقیدت پیش کیااورکہا کہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر بانی و چئیر پرسن نیلما ناہید درانی کا پیغام لندن سے حاضرین کو سنوایا گیا ۔
مزمل درانی اورمقصود چغتائی نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ راستی لاہور پچھلےدو دہائیوں سےعلم،ادب ،ثقافت اور فلاح وبہبود کےحوالےسےسرگرم عمل ہے۔نیلما ناہید درانی راسخ العقیدہ مسلمان ،ممتاز ادیبہ خوبصورت لب و لہجہ کی شاعرہ،مادری زبان پنجابی سےلگائو رکھنے والی مخلص خاتون ہیں۔ وہ بیرون ملک وطن عزیز کی بہترین سفیرہیں ۔ محفل مسالمہ میں کمپیئرنگ کےفرائض خوبصورت اندازمیں شہنازنقوی نےانجام دیے۔