بہاولپور(رپورٹ:سنیہ عمران )حرم فورم کےتحت قرآن ہاؤس بہاولپورمیں حاجی بہنوں کےلیےاستقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔مہمانوں کے لیےہال کو انتہائی
خوبصورتی سےسجایا گیا اوران کی آمد کو سراہنے کے لیےجگہ جگہ خوش آمدید کےالفاظ تحریرکیےگئے۔ شاندارانتظامات پروگرام کی اہمیت کو واضح کررہےتھے۔
پروگرام کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک سےہوا۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے پرسوزکلام نے مہمانوں کو ایک بار پھرمقدس جگہ کی یاد تازہ کروا دی ۔
نائب حج ٹرینرروبی وسیم نےسورہ فرقان کہ آ خری رکوع پرانتہائی پراثردرس دیا۔ ماسٹرٹرینرمسعودہ منعم نےحرم فورم کا تفصیلی تعارف بہت بہترین انداز میں پیش کیا اورآئندہ کی پلاننگ پہ بھی معززمہمانوں کو تفصیلی آگاہی دی۔
صائمہ لطیف نےموضوع "حج اتحادامت کامظہر" پر عمدہ تقریر کی اور پھرآنے والے معزز مہمانوں سےتاثرات لیے گئے۔
مہمانوں کےجذبات سےبھرے تاثرات سن کر سب نے خود کو دوبارہ وہاں محسوس کیااورجواب تک نہی جاسکے۔ ان کا شوق زیارت اوربڑھ گیا اللّٰہ تعالیٰ سب کے نصیب میں یہ سعادت لکھے۔ (آمین)
پروگرام کی معززمہمان ڈاکٹرفائزہ نےاپنے خوبصورت تاثرات کےساتھ ساتھ معززمہمانوں کواسلامی نظام کی اہمیت اورموجود ہ دور کی بڑھتی بےراہ روی روکنےکے لیے اسلامی قیادت کا ساتھ دینےکی اہمیت کو اچھے انداز میں بیان کیا کہ اسلامی قیادت ہی آ ج کہ دورکی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔
انہوں نےاپنےوالد ڈاکٹرسید وسیم اخترمرحوم کی دینی خدمات کوسراہنے کے ساتھ ساتھ ان کی نمائندگی کےلیےکھڑےان کےبھائی سید ذیشان اخترکا ساتھ دینے کی اہلیان بہاولپورسے پر زور اپیل کی۔
ماسٹرٹرینرمسعودہ منعم اورنگران ضلع حرم فورم بشریٰ وحیدنےخوب صورت تحائف مہمانوں کوپیش کئے،حجاج کرام کا شکریہ ادا کیا اورآ ئندہ بھی حرم فورم سےجڑےرہنے کی خواہش کا اظہارکیا۔ اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کی لیکچرار بہن کی پرخلوص دعا سےپروقار تقریب کا اختتام ہوا۔