لاہور(نمائندہ رنگ نو)فطرس ادبی تنظیم وپراجیکٹ کےزیراہتمام فیصل آباد میں ایک شاندارادبی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا موضوع تانیثی ادب اورتانیثیت تھاجس
میں نمائندہ شخصیات معروف ادیب رشی خان اورمقبول مصنفہ صباممتاز بانو کومنتخب کیا گیا جبکہ دوسرے حصے میں فطرس پراجیکٹ کےاغراض ومقاصد اورمستقبل کےلائحہ عمل پرروشنی ڈالی گئی۔تقریب کے روح رواں معروف اورمایہ ناز ادیب نقاد ومبصر محمد شاہد محمود چوہدری تھے۔
تقریب میں اردوادب میں تانیثیت کےحوالےسےرشی خان اورصبا ممتازبانوکوعورت کی زندگی اورحقوق کواپنےافسانوں میں تخلیقی رنگ میں پیش کرنے پرخراج تحسین پیش کیا گیا۔
معروف ادیب مقصود چغتائی نےصبا ممتاز کے انداز تحریرپرمفصل روشنی ڈالی۔ بعد ازاں دونوں مہمانوں نے فطرس کےعہدے داران کوبیجز لگائے اورمبارک باد پیش کی۔ تقریب میں ملک بھر سے صحافیوں اور ادیبوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مہمانوں کے لیے پرتکلف طعام کا اہتمام بھی کیا ۔