
طیبہ سلیم
دنیا میں بہت سےاستاد آتےہیں اوراپنی ذمہ داری نبھا کرچلے جاتے ہیں ان کےپڑھانےسےوہ اثرات مرتب نہیں جوزندگیوں کو بدل دے جو سوچ وفکر کو
بدل دے جو معیارات کوبدل دے ،یہ صرف ہمارے پیارے نبی محمدﷺ کا ہی اعزاز ہے کہ انہوں نے ۲۳ سال کی قلیل مدت میں پورے جزیرہ عرب اور پوری انسانیت کو متاثر کیا بلکہ ان کی زندگیوں کو ازسر نو تبدیل کر دیا اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا کیونکہ قران و حدیث کی محافظت کی ذمہ داری اللہ تعالی نے لی ہے آپﷺ کاہر عمل محفوظ ہے۔
حدیث۔میں ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کہ میں معلم بنا کربھیجا گیا ہوا( بخاری)
اورتم مین سے ہی ایک رسول بھیجا جوتمہیں اللہ کی آیات پڑھ کر سناتا ہےاورکتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہےاوروہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہیں جانتے تھے( البقرہ_151)
آپﷺ کی دعوت دراصل تعلیم ہی تھی ایسی تعلیم جواللہ تعالی کی طرف سےآرہی تھی آپ پر جوکچھ اترتااسےآپ اپنے شاگردوں تک پہنچاتے اس طرح23برس تک نزول قران کے ساتھ تعلم کا سلسلہ جاری رہا ۔
آپ ﷺ کا طریق تعلیم تھا کہ آپﷺ قران کی تلاوت فرماتے۔الفاظ ومعنی کی درست معنی و مطالب بیان کرتے کوئی الجھن پیش آتی تورہنمائی فرماتے پہلے حضرت ارقم رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر کو تعلیم کا مرکز بنایا پھر جب مسجد کی نعمیر ہوئی تومسجد نبوی کےچبوترے صفہ میں تعلیم کا سلسلہ جاری رہتا۔ دن رات صحابہ کرام علم حاصل کرتےقران حفظ کرتےاورایک دوسرے کو سناتے۔
آپﷺ کتابت سیکھنے کو تعلیم میں فوقیت دیتے اس لئے بدر کےموقع پر قیدیون کی رہایی پر یہ فدیہ رکھا گیا کہ ہرقیدی دس مسلمان بچوں کو پڑھنا لکھنا سکھا دے أپﷺ ہر موقع پر صحابہ کرام کی تربیت کر رہے ہوتے ان کو کچھ نہ کچھ سکھارہے ہوتے بلکہ جہاں کہیں مسئلہ پیش ہوا آپ نے اس کی وضاحت فرمادیتے کئی دفعہ تو راہ چلتے ہوۓ مسائل کا حل بتا دیا کرتے أپﷺ کے اسوہ سے یہ بات سمجھ آتی ہےکہ معلم صرف مخصوص وقت کے لیے معلم نہیں ہوتا بلکہ اس کی زندگی کا ایک ایک لمحہ تعلیم دے رہا ہوتا ہے۔
آپﷺ تعلیم کے دوران ہلکا پھلکا مزاح بھی کرلیتےتاکہ طالب علم اکتاہٹ محسوس نہ کریں اس کےساتھ آپﷺ کا انداز بیان نہایت سادہ اور طالب علم کی ذہنی سطح کو مدنظر رکھ کر بات کرتےآپﷺ کی مجلس میں ہر کوئی آتا دیہاتی۔ان پڑھ۔ ،ذہین، کم عقل،تجربہ کار سب کو عمدہ طریقے ان کی سمجھ کے مطابق سلوک کرتے عمدہ مثالوں سے اپنی بات سمجھاتے آپﷺ آہستہ اور ٹھہر ٹھہر کر بات کرتےٓتاکہ طالب علم سمجھ سکے اور ہر اہم بات کو تین مرتب دہراتے اسی طرح حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسولﷺ جب گفتگو کرتے تو درمیان میں وقفہ کرتے اور بات کھول کر بیان کرتے تاکہ سننے والا یاد کر سکے ۔آپﷺ کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ آپﷺ نے ہمیشہ آسانی کو پسند کیاآپﷺ نے ایک دفعہ صحابہ کو توجہ دلای فرمایا سکھاؤ اور آسانی پیدا کرو ،مشکل نہیں جب غصے میں ہو تو خاموش ہو جائے۔ذیادہ سوالات کرنے سے بھی منع کیا فرمایا کہ سوال نہ کرورنہ دین مشکل ہو جائے گا۔
أپﷺ کے اندر تواضع اور انکساری بدرجہ اتم موجود تھی جب آپﷺصحابہ سے کلام فرماتے تو نرم لہجے سے کرتے کہ بات دل میں اتر جاتی صحابہ ذیادہ احترام کرتے تو فرماتے کہ تم میرے احترام میں ایسے نہ کھڑے ہوا کرو جس طرح عجمی کھڑے ہوتے ہیں طبعیت مین انکسار معلم میں نمایاں ہے اگر معلم غرور کرے اور سخت لہجے میں طالب علم سے بات کرے تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے سیرت سازی میں استاد کی شخصیت کا بہت دخل ہوتا ہے اس لیےآپ ﷺ نے خودعملی نمونہ پیش کیا جو کہتے سب سے پہلے اس پر خود عمل کرتے اسلئے آپ ﷺ کی طریق تعلیم پر اثر تھا جس کے نتیجے میں صحابہ کرام جیسے نادر ہیرے پیدا ہوئے اور ان کی سیرت نے پوری دنیا میں اسلام کا نام روشن کیا آج کے استاد کو یہی طریقہ تعلیم اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔




















