
طیبہ سلیم
صاحب جی اتنا بڑا آرڈرآیا ہے اس مہینے۔ ہمارا ہوٹل تو اس علاقے کا سب سے بڑا اورمشہور ہوٹل بن چکا ہے۔ ہر طرف ہمارے ہوٹل کا چرچا ہے۔حامد
باورچی نے صادق بھائی کو تحسین آمیز نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا ۔
ہاں یہ سب میری محنت کا نتیجہ ہے۔صادق نےفخریہ لہجے میں کہا ۔ ہاں کیوں نہیں صاحب جی مجھے اچھی طرح یاد ہے ہم نے کیسے ایک ڈھابے سے یہ دکان کھولی تھی۔ اب یہ پورا ہوٹل بن چکا ہے اس میں آپ کی محنت شامل ہے۔ ہمارے ہوٹل جیسا کھانا پورے علاقے میں نہیں ہے ۔حامد نےاتراتے ہوئے کہا ۔صادق بھائی کی خوشی سے بانچھین کھل گئیں۔
صاحب جی چند افراد آئے ہیں آپ سےملنا چاہتےہیں۔بخشو باورچی نےآفس کےاندر داخل ہوتے ہوئے کہا ، کو ن ہے ؟پتا نہیں محلے کے لگتے ہیں کہہ رہے ہیں ادھرہی رہتے ہیں ۔اچھا چلو دیکھتے ہیں صادق نے اپنی اے سی والے آفس سے نکلتے ہوئے کہا ۔جی فرمائیے میں آپ ہوں اس ہوٹل کا مالک آپ کی کیا خدمت کر سکتا ہوں ؟
السلام علیکم صادق صاحب اصل میں بات یہ ہےکہ جب سے آپ کا ہوٹل قائم ہوا ہے تب سے ہمارے سوریج سسٹم خراب ہو گیا ہے آپ کے ہوٹل کے سامنے مین گٹر ہے جو تمام علاقوں کےگٹر سے ملتا ہے آپ خود ہی کھانا پکواتے ہیں اس نے چکنائی کی وجہ سے گٹر بند ہو رہے ہیں۔ آپ کو کئی دفعہ کہا کہ آپ اس کی صفائی کا انتظام کیا کریں لیکن آپ نے ہماری بات کو نظر انداز کر دیا ۔ہم جب سے یہاں رہ رہے ہیں کبھی کوئی گٹر صاف کروا رہا ہے کبھی کوئی لیکن جب تک اس گٹر کے صفائی کا انتظام نہیں ہوگا تب تک ہماری صفائی کروانے کا کوئی فائدہ نہیں ۔
صادق صاحب گبھرا گئے ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ اصل میں میرے پاس وقت نہیں ہے ان چیزوں کے لئے اور مجھے یاد نہیں رہتا کہ کپ کس نے کوئی بات کی ۔لحاظہ آپ خود اس معاملے کو دیکھ لیں جو اخراجات ہوئے وہ میں دے دوں گا ۔
صادق صاحب نےمطمئن کرنے کی کوشش کی ۔صادق صاحب یہ آپ اتنے عرصے سے کہہ رہے ہیں جب بھی ہم نےصفائی کروائی آپ سے پیسے کا مطالبہ کیا، آپ نے انکار کردیا۔ ایک صاحب نے آگے بڑھ کر کہا ۔بھائی آپ اتنے جذباتی کیوں ہو رہے ہو ؟ بتائیے کٹنے پیسے بنے ؟ میں ابھی دے دیتا ہوں ۔
صادق صاحب بات پیسوں کی نہیں ۔ایمانداری کی ہے ۔آپکا جما کاروبار خوب ترقی کر رہا ہے آپ کو سیوریج سسٹم کے لیے پیسے خرچ کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔آپ کی وجہ سے پورے محلے کے گٹر متاثر ہورہے ہیں بچے بدبو،گندگی سے بیمار پڑ رہے ہیں پانی کی لائنوں میں گٹر کا پانی شامل ہو رہا ہے آپ کو اپنے پڑوسیوں کا خیال نہیں۔ ایک بزرگ نے آگے بڑھ کر ان کو شیشہ دکھانے کی کوشش کی ۔
اچھا ٹھیک ہے مجھے بتادین میں دے دوں گا۔ صادق صاحب نے گھبراتے ہوئے کہا ۔آپ کے پورے سال کے گٹرسیوریج کی صفائی کے پیسے تقریبا دس ہزار روپے ایک نوجوان نے آگے بڑھ کر کہا ۔کیا دس ہزار اتنے پیسے کیوں بن گئے؟صادق صاحب نے حیرانی سے کہا ۔یہ تو ہم نے کم بتائیے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے بھی شامل کیے ہیں اسی نوجوان نے جواب دیا ۔
دس ہزار آپ کے لیے کوئی رقم نہیں ہونی چاہیے آپ کا ہوٹل تو لاکھوں کما رہا ہے۔اپنے ملک کی حفاظت کے لئے آپ اتنے پیسے نہیں خرچ کرسکتے ؟ ایک آدمی نے غصے سے کہا بھائی اتنے پیسے تو گٹر کی صفائی کے لیے نہیں ہوتے۔ صادق صاحب نے دوبدو جواب دیا۔تو آپ خود کروا لیا کریں ہم آپ کے پاس جمعدار کو بھیج دیں گے آپ خود نمٹ لیں ایک آدمی نے کہا۔
نہیں بھائی میرے پاس وقت نہیں ہے۔میں پیسے دے دیتا ہوں لیکن اگلی دفعہ اتنے پیسے نہیں دوں گا ۔صادق نے غصےسے کہا کیوں نہیں دیں گے ؟آپ کے ہوٹل کی چکنائی ہمارے سوریج سسٹم کو خراب کر رہی ہے ۔اگر آپ نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا تو آپ کا یہ ہوٹل ہم بند کروا دیں گے۔ ایک آدمی غصے سے جواب دیا ۔اچھا ٹھیک ہے یہ لیں دس ہزاررکھائی سے دیتے ہوئے کہا ۔
اگر آپ اپنے ہوٹل کی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی ترقی کی طرف بھی دھیان دیتے تو یہ دس ہزار روپے دینے میں کبھی تامل نہیں کرتے ایک بزرگ نے جواب دیا یہ کہہ کر وہ سب چل دیئے
صادق صاحب شرمندہ ہوگئے اوریہ سوچنے لگے کہ میں نےاپنے کاروبار کے لیے تو اتنا کچھ کیا اس ملک کے لیے کیا کیا ہے ؟


































