
طیبہ سلیم
ہمارے پیارے نبی محمد ﷺ اپنی امت کےایمان و آخرت کی فکرکرنے والے دین محمدی کو پھیلانے کےلیےطائف کے پتھر بھی کھائے اور
قریش مکہ کی طرف سےملنےوالی رکاوٹوں کو بھی صبرسےسہنے والے صرف ایک ہی فکرکہ میری امت جہنم کی آگ سےبچ جائے۔
آج دین محمدی مغلوب ہیں اپنی امت کی مغفرت کےلئے رونےوالے یہ کیسے برداشت کریں گےکہ امت محمدی کفار کے طرائق کواپنانے میں فخر محسوس کررہی ہیں۔ ہماری اسمبلیوں میں انہی کے قانون بھاری اکثریت سےمنظور ہو رہے ہیں۔
کہاں ہے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دعویدار ؟ دین محمدی آج پکار پکار کر اپنی مغلوبیت کا اعلان کرتا ہے۔سود کے بازار گرم کرکے اللہ و رسول کے خلاف جنگ کی جارہی ہے ۔اس رسول کے خلاف جنگ جو رات بھراپنی اس امت کی مغفرت کے لیے روتے تھے۔
حضرت عائشہ فرماتی ہے آپﷺ کی روتےہوئے ہچکیاں بندھ جاتی تھیں۔کیا جواب دیں گے اپنی اس ذمہ داری کا؟
کنتم خیرامت اخرجت للناس تامرون بالمعروف و تنھون عن المنکر تم وہ بہترین امت ہوجو نکالی گئی ہے،لوگوں کے لیے جو نیکی کا حکم دیتے اور برائیوں سے روکتے ہیں۔(ال عمران)
ہر طرف آپﷺ کی تعلیمات کی خلاف ورزی مسلمان کی اپنی زندگی کے معاملات میں شادی وغم، لین دین سب میں اپنی رسومات کو اہمیت دی جاتی ہے اور رسول کے احکام کو ایک طرف یہ کہہ کررکھ دیا جاتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے؟ کبھی یہ بھی تو سوچئے کہ اللہ اور اس کے رسول کیا کہیں گے؟ کیا اعمال لے کرجاییں گے ؟ کہ جب دیں محمد مغلوب ہو رہا تو اس وقت تم کیا کر رہے تھے؟


































