
طیبہ سلیم
کراچی میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں۔کتنے ہی نوجوان اورشہری اس میں ہلاک ہوچکےہیں۔ دوردور قانون نظر نہیں آتا ۔اس کےساتھ
سیوریج سسٹم تباہ حال ہوچکا ہے،بجلی کےبلوں میں لگائےجانے والےٹیکسز، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکے نام پرعوام کی کھال کھنچنے کے مترادف ہے۔
ان سب کےباوجود ہرپلیٹ فارم میں جماعت اسلامی نےکراچی کےعوام کےدرد کواپنادردسمجھ کر،عوام کی آوازبن کردھرنا دیا۔اپنےآرام وسکون کو فراموش کردیا صرف کراچی کےعوام کےلیےجوآج ناانصافیوں کا شکار ہے،جس کی ترقی کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیابلکہ اس کو ابھی مزید لوٹا جارہا ہے۔
اس کے درد کو اگرمحسوس کرکےجماعت اسلامی آوازاٹھاتی ہے تو پی پی پی کےوزیرسعیدغنی موصوف فرماتے ہیں کہ کراچی کی عوام کو ایشو مبنانے کی عادت ہے اورکچراکراچی کی عوام خود پھیلاتے ہیں، جنہوں نےکام نہیں کرناہوتا وہ لوگ اکثر ایسی ہی باتیں کرتےنظرآتےہیں کیونکہ مسائل کواٹھاتےہیں تب ہی وہ حل کرنےکے بارے میں اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔
یہ جماعت اسلامی ہی تھی جس نے 27 دن کادھرنا دے کربلدیاتی کالا قانون بل ختم کروایاتھا۔ اگرکراچی کےمسائل نہ اٹھائےجائیں تو کراچی کی کون پوچھے گا؟
کراچی کو اب اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگاورنہ یہ لٹیرے کراچی لوٹتے رہیں گے ۔۔
تئیس اکتوبر الیکن ہوناتھے جو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیئےگئےہیں ۔پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ کراچی میں الیکشن ہوں ۔۔ یہ لوگ اپنی اجارہ داری قائم کررکھنا چاہتے ہیں ۔ پولیس نفری کے نہ ہونے اور سیلاب زدہ علاقوں میں مصروف ہونے کا بہانہ بنایا گیا ہے ۔یہ شکست کا خوف ہے جو پی پی حکومت کو کراچی میں بدیاتی انتخابات کروانے سے روک رہا ہے ،مگر یقین ہے الیکشن دیر ہی سے سہی ضرور ہوں گے اور اس بار میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا ۔
نوٹ : بلاگر کے خیالات سے ایڈیٹر کا متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )


































