
عائشہ بی
شب برات کے بارے ہمارے معاشرے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ اس لیے ہمیں قرآن و حدیث کی روشنی میں شب برات کی حقیقت جاننے کی
کوشش کرنی ہوگی تاکہ غلط فہمیوں کاازالہ ہوسکے۔
یہ بات ہم سب کےعلم میں ہے کہ ہماری زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت اوراطاعت ہےجیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے"وما خلقت جن وا لانسالایعبدون" ( الذاریات : 56)
ہم نے جنوں اورانسانوں کو اس لیے پیدا کیا کہ وہ ہماری عبادت کرسکیں۔
پندرہ شعبان کی رات میں نبی کریم ﷺ کا قبرستان جانا اور دعائے مغفرت کرناآپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا زیارت قبور کرتے رہنے کی عادت کے مطابق تھا۔اس حوالے سے صرف ایک حدیث ملتی ہے جس کی روایت ضعیف ہے۔ ام المومنین حضرت سیدنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ فرماتی ہیں : " میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روز ے رکھتے نہیں دیکھا ۔ (ترمذی، ج2، ص 182 ، حدیث 736)۔
آپ (رضی) اللہ تعالی مزید فرماتی ہیں کہ ایک رات میں نےحضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ پایا میں آپ کی تلاش میں نکلی تو آپ کو میں نے جنت البقیع میں پایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :بے شک اللہ تعالیٰ شعبان کی(15 ویں شب ) آسمان دنیا پر تجلی فرماتا ہے ،پس قبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہے ۔ ( ترمذی ، ج2 ، ص 183) ۔
سورہ الدغان کی ابتدائی آیات کا مطالعہ کرتے ہیں۔ ان آیات میں تین امور کا بیان ہیں۔
نمبر ایک ۔۔۔قرآن مبارک رات میں نازل ہوا ہے۔
نمبر دو ۔۔۔۔۔شب میں تمام پر حکومت احکامات ( فرشتوں میں ) بانٹ دیے جاتے ہیں ۔
نمبر تین ۔۔۔۔۔ اس شب میں رحمت کا نزول ہوتا ہے ۔
سورۃ القدر میں تین امور کا بیان ہے
نمبر ایک ۔۔۔ قران قدر عظمت والی شب میں نازل ہوا ہے ۔
نمبر دو ۔۔۔۔۔ مخلوقات کے لیےاگلے لیلۃ القدر تک جو کچھ تقدیر میں لکھا ہے(کائنات کی تدبیر پر مامور ) فرشتےاس سےلےکراترتے ہیں۔
نمبر تین ۔۔۔۔۔ اس شب میں سلامتی کا نزول ہوتا ہے ۔ یہ معماتوحل ہوگیا کہ لیلۃ مبارکتہ لیلۃ القدر کا دوسرا نام ہے۔ قرآن مقدس کہتا ہے کہ قرآن ماہ رمضان میں نازل ہوا ہے ۔ (البقرہ ایت نمبر 185 ) اور معلوم ہی ہے کہ لیلۃ القدر رمضان میں ہوتی ہے شعبان میں نہیں ۔
پندرہویں ویں شعبان کی شب تفسیر احکام القرآن جلد دو صفحہ پر امام ابن عربی مالک وفات 15 شعبان کی رات کی تمام احادیث کومردود قرار دیتے ہوئے رقم طراز ہیں :ترجمہ نصف شعبان کی شب کے بارے میں کوئی ایسی حدیث نہیں ہے جس پر اعتماد کر سکے ۔نہ تو اس شب کی فضیلت میں اور نہ موت اور زندگی لکھنے کے بارے میں،سو ان روایات کی طرف قطعاً توجہ نہیں دو۔
نصف شعبان کے روزے سے متعلق روایت :جامع ترمذی کی شرح تحفتہ الاحوذی جلد دو صفحہ 53 میں محدث عبدالرحمن بن عبدالرحیم مبارک پوری لکھتے ہیں " میں نے نصف شعبان کے روزے کے بارے میں کوئی حدیث صحیح مرفوع نہیں پائی اور سیدنا علی( رضی )اللہ کی جو روایت ابن ماجہ نے روایت کیا ہےوہ تو نہایت ضعیف ہے ۔ علامہ عینی حنفی لکھتے ہیں " نصف شعبان کی تمام احادیث ضعیف و مرفوع ہیں۔ لہٰذا معاشرے میں مروجہ انداز میں شب برات تہوار کے طور پر منانا بالکل بھی درست نہیں ۔ مسجد اور قبرستان میں خصوصی اجتماعات کا اہتمام و التزام کرنا بھی شریعت کے خلاف ہے ۔
اسلام میں مقدس رات صرف شب قدر ہے جو ہزار راتوں سے بہتر ہے۔شب برات میں جوآتش بازی کی جاتی ہےیہ شرعاً اورقانوناً جرم ہےاورہندوؤں کے دیوالی کے تہوار سے متاثر ایک غلط عمل ہے۔ پٹاخے،اناراور پھلجھڑیاں وغیرہ جلانا یا پھوڑنا نقصان کا باعث ہوتا ہے۔ اس میں آگ کے بھڑکنے اور جلنے کا خطرہ ہے۔شور اور دھماکوں کی آواز اور دھویں سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے خصوصاً بیماروں بوڑھوں اور بچوں کو اس سے تکلیف پہنچتی ہے۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کام کرکے دکھایا ہے یا کرنے کو کہا گیا ہے صرف وہی کام ہمیں کرنا ہے۔ تمام بدعات کو چھوڑ دینا ہےاور صرف قرآن و سنت کو تھامنا ہے ۔ اسی میں تمام مسلمانوں کی بھلائی ہے۔
اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ امت مسلمہ کو تباہی سے بچائے اور ہمیں دین اسلام کا درست علم سے عطا فرمائے ۔۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔




















