
عائشہ بی
ماریہ ٹی وی پر فلسطینی بچوں کی زخمیوں سےچورخون آلود تصاویر دیکھ کرنڈھال ہونے لگی ۔ ماریہ چیخ چیخ کر کہنے لگی امی !ان معصوم بچوں کو
کس جرم کی سزا دی گئی ہے؟وہ دیکھیں خون میں لت پت لاشوں کا ڈھیر۔۔۔۔!بھابی شگفتہ بھی شور سن کر آ گئیں ! ماریہ کیا ہواہے ؟ کیوں چیخ رہے تھیں ؟ ارے بھابھی یہ دیکھیں نا ظالم لوگوں نے ننھے ننھے معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا ! کیا یہ لوگ انسان نہیں ہیں ؟ ۔۔۔۔ ! امی کہنے لگیں کہ ان اسرائیلی یہودیوں میں انسانیت نام کو نہیں ۔ یہ تو انتہائی سفاک ،ظالم و جابر ہیں۔
دکھ تو اس بات کا ہے کہ ہمارے مسلم حکمران اس ظلم و جبر پر خاموش تماشائی بنےہوئےہیں جبکہ ہم بے بس ہیں ہم ان کے لیے بہت دعائیں کر سکتے ہیں۔ بھابھی شگفتہ نے کہا کہ ماریہ ہم ان کی معیشت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ! ماریہ نے پوچھا وہ کیسے؟ بھابھی نے کہا کہ ان ظالموں کی بنائی ہوئی تھی کمپنیوں کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ان کو بری طرح نقصان پہنچا نا ہوگا۔ ۔
ماریہ ارے بھابھی عام گھریلو زندگی کی چیزوں کےبائیکاٹ سےان کی معیشت پرکیا فرق پڑ سکتاہے۔۔۔؟کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ترکی میں عوام کی جانب سے بہت سی یہودی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی وجہ سےانہیں اپنی فوڈ چینز اور سپر مارٹس کو بند کرنا پڑگیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں ان کی مصنوعات کی فروخت میں کمی آئی ہے تو انہوں نے طرح طرح کے ڈسکاؤنٹ بھی دینا شروع کردیے ہیں ۔ اس کے باوجود ان کو کچھ سپر مارٹس کی برانچیں بند کرنا پڑ ی ہیں۔ وہ اپنی چیزیں ہمیں فروخت کرکےمنافع کما کران پیسوں سے اسلحہ خرید کر نہتے معصوم فلسطینیوں پر ظلم وستم کرتے رہےہیں ۔
لائبہ نے کہا : امی ! بھائی جان تو ہمیں اکثر کے ایف سی یا میکڈونلڈز سےکھانا کھلاتے ہیں بلکہ وہ تو ساری گروسری ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اشیا کی کرتے ہیں۔ آپ لوگ انہیں منع کیوں نہیں کرتے ؟ بیٹا میں نے اسے بہت سمجھایا ہےلیکن اس کی سمجھ میں ہی نہیں آ تا۔ اب تو اس کےبچوں کو ان چیزوں کی عادت ہی ہو چکی ہے ۔۔۔۔ مناہل نے کہا : نانی جان۔۔۔۔! اسرائیلی اور امریکی جارحیت کو نقصان پہنچانے کے لیے ہمیں ان چیزوں کا بائیکاٹ لازمی کرناہے۔ اتنے میں عثمان ،ارتضٰی ،مرتضٰی اور زیان نے کہا : دادی جان ہم ابو کو منع کریں گے اور صرف پاکستانی مصنوعات ہی خریدیں گے۔ عزیر نے کہا : نانی جان اب ہم ان معصوم بچوں کا خون بالکل نہیں پی سکتے۔۔۔۔۔ تمام چیزوں کو بائیکاٹ کر دو۔
اتنے میں امی چادر اوڑھ کرباہرجانے لگیں۔۔۔بیٹی نے پوچھا امی کہاں جارہی ہوں؟ گھرمیں پاک مہینے کی آمد سے پہلےسودا سلف بھی تو لازمی لینا ہے۔ میں وہی لینے جارہی ہوں۔۔۔۔ ! ماریہ نے کہا: امی جان! میں بھی آپ کے ساتھ جاؤں گی۔۔۔۔! تم کیوں ساتھ جارہی ہو ؟ کیا ضرورت ہے ؟ ارے امی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اشیا ء کا بائیکاٹ کرنا ہے اور چیزوں کو پڑھ کر دیکھ کر لینا ہے جو پاکستان کی بنی ہوئی ہیں ۔ مارکیٹ میں بہت سارے لوگ خریداری کرنے نکلے ہوئے تھے ۔ ماریہ اور امی دیکھ رہی تھیں کہ بہت سے لوگ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اشیا دھڑا دھڑ خرید رہے ہیں جن پر ڈسکاؤنٹ اور سیل لگی تھی۔
پھر امی نےدکاندار سے کہا : خدا کے لیے ان چیزوں کا بائیکاٹ کیجیے!ان کا منافع انبیاء کی سرزمین کے معصوم بچوں اور بڑوں پر بموں اسلحے کی خریداری اور تیاری میں لگایا جاتا ہے ۔ کیا لوگ معصوم بچوں کے خون سے روزہ کھولنا پسند کریں گے ۔۔۔۔؟
یہ سن کر پاس کھڑے لوگ اس خریداری سےرک گئے۔کم ازکم رمضان کےبابرکت مہینےمیں دشمنوں کی چیزوں کا بائیکاٹ کیجیے ! مال میں موجود بہت سے لوگ خوش ہو کر صرف پاکستانی چیزیں خرید کراستعمال کرنے پر راضی ہو گئے ۔ ماریہ اور لائبہ بہت خوش ہوگئیں ۔
ارتضی مرتضیٰ زیان نے بھی اپنے ابو کو مناکر یہودی مصنوعات کو بائیکاٹ پر راضی کرلیا، اس پر امی نے خوش ہو کر کہا : شاباش میرے سمجھدار بچوں نے معصوم بچوں کی خون پینے سے روک دیا۔۔۔۔۔ شاباش۔۔۔۔ شاباش میرے پیارے پیارے بچوں۔


































