
نگہت پروین
انسان خطا کا پتلہ ہےاگروہ اپنی غلطی کا احساس کر کےاللہ کی طرف رجوع کر لےتو معاف کر دیا جاتا ہے اوراگر نہیں رجوع کرتا تو یہ غلطی کے بعد
دوسری پھر تیسری یہاں تک کہ شیطان اسے*اسفلاسافلین **کے درجے پرپہنچا دیتا ہے۔
اللہ تعالی کے ہستی ہمہ گیرہے،رحیم ہے،کریم ہے،تمام صفات سے مزین ہے۔اس نے اس دنیا کو پیدا کیا پھرآدم اور حوا کو اورپھر نسل انسانی کا آغاز ہو گیا۔ اس دنیا میں اگر کسی کا حکم چل رہا ہےتو وہ اللہ کا حکم ہے۔ بندہ سمجھ رہا ہے کہ میں یہ اور یہ کر رہا ہوں جو غلط ہے ۔اللہ نے ہر چیز کے جوڑے پیدا کیے۔مرد کے ساتھ عورت کا جوڑابنایا۔ ماں کے پیٹ میں آنے والے بچے کی جنس اللہ کی بنائی ہوئی ہے۔ نعوذ باللہ اللہ سے کسی غلطی کا امکان نہیں۔
اللہ نے سورۃ *شوریٰ **میں فرمایا ۔۔اللہ جسےچاہتا ہےبیٹےدیتا ہےجسے چاہتا ہےبیٹیاں دیتا ہے،جسے چاہتا ہےمیں ملا جلا کر دیتا ہےاورجسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے ۔۔ تو اب حضرت انسان کے جسم نے کیسی کروٹ لی ہے کہ عورت مرد بننے اور مرد عورت بننے کو تیار ہیں اورکیا کبھی قرآن پڑھا۔نہیں قوم لوط کا عذاب بھول گئے پھر جانتے بوجھتے عذاب کو آواز کیوں دے رہے ہیں۔
ہم جنس پرستی کی لعنت ہے۔سب سےپہلے گھرپھرمعاشرہ تباہ ہوگا۔ قرآن میں وراثت کا قانون اس سےٹکراؤہوگا ۔۔رشتوں کا احترام تباہ ہوگا۔برائی اور بے حیائی جنم لے گی یہ کیسا قانون ہے یہ کالا قانون ہے یہ اللہ کے قانون سے متصادم قانون ہے۔
*فرمان۔نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے **عورتوں کی مشابہت کرنےوالے مرداور مردوں کی مشابہت کرنے والی عورتوں پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے (بخاری شریف )
اور (سورۃ *روم *کی آیت۔54۔)
ترجمہ :اللہ ہی تو ہے جس نےضعف کی حالت سےتمہاری پیدائش کی۔ابتدا کی پھراس ضعف کےبعد تمہیں قوت بخشی پھراس قوت کے بعد تمہیں ضعیف اور بوڑھا کر دیا وہ جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہےاور وہ سب کچھ جاننے والا اورہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔۔
سورہ *لقمان **آیت 11 کا ترجمہ ہے یہ تو ہے اللہ کی تخلیق آپ ذرامجھے دکھاؤ ان دوسروں نےکیا پیدا کیا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ صریحاً گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔
ان آیتوں کے ترجمے کے آئینے میں انسان اپنے مالک اپنے پیدا کرنے والےکا مقابلہ کرنے چلا ہے اپنی مرضی سےاپنی جنس تبدیل کروارہا ہے اور اللہ سے بغاوت کر رہا ہے،جس نے بھی اس قانون کو پیش کیا بنایا اور پاس کیا کیا وہ ایمان والے نہ۔ تھے۔ وہ مسلمان ہیں مگر اقتدار کے نشے میں مست ہے نامعلوم اللہ کی پکڑ سے کیسے بچیں گے اللہ سے کیسے امان پائیں گے ۔ہم عوام اس بل کی مخالفت کرتے ہیں ۔۔اس کو منسوخ کرتے ہیں،حکومت اس بل کو کالعدم قرار دے۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )




















