
نگہت پروین
ملک بھر کی خصوصاً سندھ کی حالت بہت ابتر ہے۔ بارش نےتباہی مچائی ہوئی ہے۔ سیلاب آ رہےہیں۔ سمندر کا پانی
سڑکوں تک آگیا ۔انسان تباہ و بربادہوگئے ۔
انسانیت سسک رہی ہے۔بستیاں اجڑ گئی ہیں ۔گھرٹوٹ گئے۔مویشی بہہ گئے۔سڑک کےکنارےاجڑے لوگ بیٹھے ہیں، جن کے پاس موسمی حالات سےبچنےکےلئے کچھ بھی نہیں۔ حد نگاہ پانی ہی پانی ہے۔اللہ کاعذاب نظرآرہا ہے اوربندوں کےاعمال بھی نظرآرہے ہیں ۔
معافی مانگیں اپنےرب سے اس کےعذاب سے بچنےکےلیے۔۔بارش رک جانے کی دعائیں کیجے۔۔ مسجدوں میں گھروں میں نفلی عبادت کا اہتمام کیجئے مگر صورتحال اس کے برعکس نظر آرہی ہے۔
ٹی وی کھولیں تو عمران خان کی سیاست ۔۔ شہبازگل کی کہانیاں اورسیلاب اوربارش سے متاثرین کی ویڈیوز۔۔۔ مگرعملی اقدامات بالکل نہیں جو برسر اقتدار پارٹی ہے وہ کیسی سورہی ہے۔
ٹی وی پرسیلاب سے تباہی کی ویڈیوزدیکھ کران کےدل نہیں تڑپ رہے۔یہ پارٹیاں ووٹ لینے کے لیے عوام کے پاس جاتی ہیں،مشکل میں غائب ہو جاتی ہیں۔کچی بستیوں کی طرف تو ان کی گاڑیاں نہیں پہنچ پاتیں بارش اور سیلاب زدہ علاقوں میں کیسے جائیں گی ۔
عوام بیچارے مصیبت میں ہیں اور ،مارے مارے پھررہے ہیں۔یہ صرف دورے اوربیانات دے کراپنا فرض پورا کر رہے ہیں ۔خدارا حکومت ان عوام کے لئےعملی اقدامات کرے جو بے گھر ہو گئے ہیں ان کو گھر بنا کر دے ۔
ظلم کے انتہا نہ کیجئے۔۔ اللہ ظالم کی رسی کو اچانک ہی کھینچ لیتا ہے۔ ان کے درد کو محسوس کیجئے۔ان کو تحفظ اور حفاظت باہم پہنچائے۔ خدارابرسراقتدار پارٹی اس تکلیف میں عوام کو اکیلا نہ چھوڑیں ان کی مدد کریں اور بہترین انتظامات سے ان کی ضرورتوں کو پورا کریں تاکہ آپ آخرت میں اللہ کے یہاں سرخرو ہو سکیں ۔





































