صراط مبین

مسرت جبیں/ لاہور

سورة التوبة  (سورۃ نمبر 9 ،آیت نمر 65)۔

وَ لَئِنۡ سَاَلۡتَہُمۡ لَیَقُوۡلُنَّ اِنَّمَا کُنَّا نَخُوۡضُ وَ نَلۡعَبُ ؕ قُلۡ اَ بِاللّٰہِ وَ اٰیٰتِہٖ وَ رَسُوۡلِہٖ  کُنۡتُمۡ  تَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۶۵

اگر آپ ان سے پوچھیں تو صاف  کہہ دیں گے کہ ہم تو یونہی آپس میں ہنس بول رہے تھے ،کہہ دیجئےکہ اللہ  اس کی آیتیں اوراس کا رسول ہی تمہارے ہنسی  مذاق کے لئے رہ گئے ہیں ۔

 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

یہ پڑھتے ہوئےمیرا دل لرز گیا۔ یہ آیت لمحہ فکریہ ہے ۔یہ آیت زجر ہے ۔سورۃ توبہ کی یہ آیت غزوہِ تبوک کے موقع پہ منافقین کا مذاق بنانے کےمتعلق ہے کہ ذرا دیکھو تو یہ مسلمان روم کو فتح کرنےچلے ہیں ۔ ان معاشی حالات کے تناظر میں کہ  یہ خستہ حالی اورروم جیسی طاقت سے جنگ ؟

مسلمانوں کی ہمتیں پست کرنے کی چالیں تھیں ۔ منافقین اور اسلام دشمن ہمیشہ سے مسلمانوں کی طاقت کو توڑنے کے در پے رہے ہیں ۔ استہزاء مذاق اس چیز،اس کام، اس رشتے، اس معاملے کا اڑایا جاتا ہےجس کی مذاق بنانے والے کی نظر میں کوئی اہمیت نہ ہو ،جو اس کو خاطر میں نہ لائیں ،جس کا کہیں بھی کسی بھی طرح احترام ہوعزت ہو ،معتبر ہو۔اس کے مذاق کرنا تودور کی بات مذاق کاسوچنا بھی زیب نہیں دیتا ۔

جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم نےگائےذبح کرنے کے حکم کے موقع پہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کوکہا کہ ہم گائےذبح کریں۔

اے موسیٰ توہمارے ساتھ مذاق کرتا ہےتو کیسےمدبرانہ اورسخت الفاظ ہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے کہ میں مذاق کروں گا کہ میں جاہلوں میں سے ہو جاؤں ؟

اس آیت کی گہرائی میں جا کر دیکھنا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللّٰہ کے حکم کو میں کیسے مذاق بنا سکتا ہوں؟ اتنی بڑی جرآت  یہ تو جہالت ہے اور پیغمبر کا کام جہالت نہیں ۔

اور للّٰہ نےپیغمبروں کومبعوث ہی اس لیےفرمایا کہ امتوں کی تربیت اللّٰہ کےاحکام کے مطابق ہو۔توکوئی اللّٰہ اس کےکلام سے اوررسول سےمحبت کا دعویٰ بھی کرے اوران کےساتھ مذاق کرنے کی گستاخی بھی ؟ہہ ممکن نہیں۔

آیت میں فرمایا جارہا ہےکہ کیا اللّٰہ کی ذاتِ اس کی آیات اوراس کے رسول ہی رھ گئے ہیں کہ ان کا مذاق بنایا جائے ۔

استغفر اللہ

اس آیت کو آج کے دجالی دور میں دیکھیں تو روح کانپ جاتی ہے ۔کیا دشمن کے مکر کیا دجالی چال کیا شیطانی جال ؟

آج نام کے مسلمان آج کا جوان ہماری نسل نوہی نہیں بزرگ بھی اس دجالیت کی دلدل میں جانتے بوجھتے دھنس چکے ۔آج سوشل میڈیا پرکیا کیا طوفان بدتمیزی نہیں ۔کیسے بے دھڑک اسلام اور اس کے شعائر کا مذاق بن رہا ہے۔ اس قدربھیانک صورت حال ہو چکی ہے۔ہم ہی اپنی آنکھیں بند کرچکے،کانوں میں سیسہ ڈال چکےزبانوں پہ تالے پڑے ہیں ۔

کیا پردہ کیا داڑھی کیااسلامی علامات شلوارٹخنوں سے اونچی، ساتر لباس یہ سب دقیانوسی نہیں معاشرے میں ۔آوٹ آف فیشن نہیں ،نماز اور  نمازیوں کا مذاق

روزے سحری وافطار پر مذاق۔اللّٰہ نے جن رشتوں کو معتبر بنایا جن کےحقوق سے غفلت گناہ کبیرہ والدین ،علماء، امام،خدا کی قسم رونے کوجگہ نہیں ملتی ۔ یوٹیوب پرمیڈیا سکرین  پر کیسے کیسے مذاق ہیں ۔ والدین کی نصحیت کرنے پہ ان کی طرز زندگی پہ ان کی محبت بھرے جذبات پہ کتنی بےدردی سے احساسات کو نشانہ بنایاجاتا ہے ۔

استاد قابل احترام جس نےاستاد کا احترام نہ کیا وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا مگر آج اساتذہ پر مذاق، اساتذہ کومذاق اور طلبا اور اساتذہ کے مقدس رشتے کو خود اساتذہ مذاق بنا رہےہیں ۔

آیت کے الفاظ ہیں کہ وہ یہ سب کرکےکہتے ہیں ہم تو محض کھیل تماشےکر رہے تھے ۔

اور آج جو مسلمان ہو کر یہ سب کر رہے ہیں تو یہ بھی یہی کہتے ہیں کہ ہم تو سب دل لگی کر رہےہیں ،مذاق کر رہے ہیں، ایک تو حقیقتاً مذاق ہورہا ہےاورکچھ اللّٰہ کے اہم ترین احکام کومذاق بنا لیا گیاہے ۔

اللّٰہ نےمسلمان مردعورت کوحیا کےکتنے طریقے بتائےکیا کیا حکم ہیں ،آج حیا کا جنازہ اٹھ گیا۔ نکاح مشکل اور زنا آسان ہوگیا ، یہ نکاح جیسے مقدس بندھن کے ساتھ مذاق نہیں تو اورکیا ہے ۔

قوم شعیب ناپ تول میں کمی کے جرم سے صحفہ ہستی سے مٹا دی گئی ۔آج میزان کب کہاں کتنا سیدھا ہے ۔عدالتوں میں انصاف کا قتل اللّٰہ کےانصاف کےاحکامات کے ساتھ مذاق نہیں توکیا ہے؟

ہمارے پیارے آقا نبی مہربان پہ پہلی وحی اقرا تھی ؟آج تعلیم کے ساتھ کیسے کیسےحربےہیں مذاق کے نام پہ ،یہ دنیا کھیل تماشا ہےمگر کافرمنافقین کے لیے

آج کے کشیدہ ماحول میں اعصاب شکن حالات میں اس فتنہ کو فتنہ نہیں سمجھاجاتا بلکہ خیال کیا جاتا ہےکہ یہ تو شغل میلہ ہے۔ کبھی سوچا ہے کہ یہ شغل میلہ مقدس رشتوں کو پامال کر رہا ہے ۔ رشتوں کے حقوق وفرائض سےغافل کر رہا ہے ۔

معاشرے میں عدم استحکام اورخاندانی اکائی توڑی جارہی ہےجوعوام کی نظرمیں مذاق،  شغل میلہ ، دل لگی ہے،وہی ہی دشمن کےاہداف ہیں جس کے نتائج کس قدرتباہی کن ہیں ۔  دنیا ہی نہیں مسلمانوں کی آخرت بھی۔ برباد ہوگئی اوریہی شیطان کا مقصود ہے ۔

کاش اللّٰہ پہ ایمان کےساتھ کلام اللّٰہ ،، قرآن مجید فرقان حمید ،، پہ بھی ایمان کامل ہوتا تو قرآن کی تلاوت کے ساتھ قرآن کی روح سے بھی روحانیت پائی ہوتی ۔آج کا مسلمان مومن کہاں ؟کس حال میں کھڑا ہے ؟ کیا اور کیسے روز محشر اللّٰہ کو جواب دیں گے کہ کیا اللّٰہ اس  کی آیات اور اس کا رسول ہی رھ گیا ہے مذاق کے لیے؟

اس اشرف المخلوقات کو یہ منصب خلیفۃ الارض اس لیے ملا تھا کہ اللّٰہ کی زمین پہ اللّٰہ کا نظام ؟آج حکومتی ایوانوں میں اللّٰہ کا خلیفہ کہاں ہے ؟سوچنا ہے بہت سوچنا ہے ۔

کہیں یہ سب ،، الست بربکم ،، والے عظیم عہد کے ساتھ مذاق تو نہیں ؟

ہائے ہلاکت اس کا جواب نہیں نہیں کہنا بھی مذاق ہی ہوگا؟حد تویہ کہ مسلسل نافرمانی بھی اور پھر دعویٰ کہ اللّٰہ بڑا مہربان ہے وہ بخش ہی دے گا ۔

کیا یہ اللّٰہ کے نظام انصاف کے ساتھ مذاق نہیں۔ اچھا یہ کہنا یہ سوچ رکھنی کہ یہ جہاں بہت میٹھا اور وہ جہاں بھلا کس نے دیکھا ہے ؟ عقیدہ آخرت سے مذاق نہیں ؟

اپنے آپ کی اپنی نسلوں کی فکر کریں دین دار گھرانے بھی اپنےبچوں کی خبر لیں ۔

آج میڈیا پہ شعائر اسلام پہ بہت زیادہ اور تیزی سے ہنگامی بنیادوں پہ مذاق کا سلسلہ چل نکلا ہے ۔ موت ، قبر ، حشر حساب کتاب ۔

ان سب پہ مذاق بن رہا ہے ٹک ٹاک کے نام پراور ہمارے بچے کیا بڑے بھی جو دین سے بہت دور پڑے ہیں اس کو بہت ہلکا لے رہے ہیں ، جب ہم کو اپنے دشمن کی دشمنی کا ادراک نہیں ہو گا ، جب تک دجالی فتنوں کی دجالیت کے جال ہم توڑ نہیں دیتے ہم کڑی نظر نہیں رکھیں گے ۔ تب تک غیر محسوس طریقے سے ہماری نسلیں شکل صورت سے مسلمان اور باطنی طور پہ عملی طور پہ یہودیوں ، عیسائیوں کی صف میں نہ کھڑی نظر آہیں ۔

اللّٰہ ہمیں وہ قیامت مناظر وقت نہ دیکھائے ۔

اب وقت بیداری آ چکا

نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے

یا اللّٰہ ہم کمزورہیں ۔ ہمارا حامی وناصر ہو۔  ہمارے لیے وہ رستے کھول دے ۔وہ اسباب پیدا فرما کہ ہم ان دجالی فتنوں سے بچ سکیں ۔ یا اللّٰہ ہمیں ہماری نسلوں کو نور ایمان نور قرآن نور حیا سے مزین فرما ۔آمین ثم آمین ۔

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے