نسلوں کو قرآن مجید سے جوڑ دیں

مسرت جبیں/ لاہور

نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب حاضر کی

یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے

وہ حکمت ناز تھا جس پر خرد مندان مغرب کو

ہوس  پنجہ خونیں میں  تیغ  کار زاری  ہے

تخلیق آدمیّت کے ساتھ انسان کو خیر وشر کی تمیز تعلیم کر دی گئی ۔ صالحیت کا معیار صالحین کی کسوٹی اور تہذیب وتمدن روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔اللّٰہ نے جس دین حق کو حق جانا اس کے محاسن ۔ اس کی صورت گری اور سیرت سازی

کا بھی خوب اور مناسب انتظام کیا ۔ اس دین اسلام کی ایک الگ ہی خوبصورت پہچان ہے ۔ 

خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی

یہی کمال ہے اسلامی تہذیب کا کہ دنیا کی اجڈ ،جاہل فسق و فجور میں مستغرق قوم دنیا کی مہذب قوم بننے میں دیر نہ کی ۔ اسی بگڑی ہو ئی قوم نے اسلامی تہذیب میں ڈھل جانے کے بعد دنیا کی امامت سنبھالی ۔اعلیٰ وارفع اخلاقیات کی مثال بنی اور پھر آسمان نے دیکھا کہ اسی مہذب قوم نے دنیا کو تلوار سے زیادہ اپنے اسوہ حسنہ سے اعلیٰ تہذیب وتمدن

سے فتح کیا اور دنیا پہ حکمرانی کا اعزاز بھی پایا  مگر یاد ہے یہ اعزاز یہ منصب تب تک مسلمانوں کے نام تھا جب تک ان کا رشتہ اسی تہذیب سے جڑا رہا ۔جیسے ہی جب جب مسلمان نے مشرقی تہذیب کو پس پشت ڈالا تب ہی وہ ذلت کے غار میں دفنا دیے گئے ۔

غلامی کی طوق ان کے گلے میں لٹکا دیے گئے ۔رسوائی اور بد ترین عذاب کا شکار ہوتی رہی ہے ۔انسان کی تخلیق رب العالمین نے اپنے اذن سے فرمائی  اورمقصود انسانیت کا بھی پیغام ساتھ ہی نتھی کر دیا ۔انسانی فطرت کے تقاضوں سے ہم ہنگ وہ تہذیب وتعلیم،،  قرآن مجید ،،  میں کھول کھول کر پیش کر دی گئی ۔ تخلیق انسانی کے ساتھ ہی آزمائش کے طور پہ شیطان کو انسان پہ مسلط کیا گیا اور شیطان کا کام ہی انسان کو گمراہ کرنا اور اپنے ساتھ جہنم کا ایندھن بنانے کا خواب ہے ۔

اور ہمیشہ سے شیطان نے برائی کو مزین کر کے پیش کیا ہے ،مشرقی تہذیب اور مغربی تہذیب میں فرق دن اور رات کی طرح عیاں ہے ۔ اہل مغرب خود اپنی ہی تہذیب وتمدن سے اپنی روایات سےاب بیزار ہیں ۔مغربی تہذیب ننگ عار ، عریانی ،فحاشی ،بےحیائی، اور فسق و فجور اور سخت بگاڑ کا شکار ہے ۔

نظر کو خیرہ تو کرتی ہے کہ یہ سب بناوٹی بناؤ و سنگھار ہے ۔ ملمع کی گئی تہذیب جس کے تہہ میں غلاظتوں کے ڈھیر ہیں ۔بے چینی ،بے سکونی ،اکتاہٹ بیزاری اس تہذیب کا ثمر ہے مگر اس تہذیب کی چمک دھمک ،چکاوچوند اور ظاہری صورت گری نے آج کے نوجوانوں کے دل ودماغ کو مسخر کر لیا ہے ۔

مغربی تہذیب کا اک نشّہ ہے جس میں آج کا انسان بدمست پڑا ہے ۔ مادیت پرستی ۔ عریانی اور مخلوط معاشرہ ۔ مادر پدر آزاد معاشرہ ،خاندانی قیود سے آزاد ،سر عام شراب کباب کے بازار ، نکاح جیسے مقدس بندھن کو معاشی ،معاشرتی ،

سماجی اور نجی آزادی کا قاتل سمجھنا ،نکاح سے فرار اور زنا کوجائز ماننا ،جانوروں کی طرح اشرف المخلوقات نے فطری حاجت کو سر عام پورا کرنا اپنا حق آزادی خیال کیا ۔یہی وہ غلیظ چہرہ ہے مغرب کی تہذیب کا ،جس کا مشاہدہ مفکر اسلام نے  پہلے ہی کر لیا تھا اور وہ متفکر تھے کہ کہیں مسلمانوں میں یہ زہر سرائیت نہ کر جائے ۔ اسی لیے ان کی بے چین روح نے یہ پیغام اس وقت کےجوانوں کو خاص طور پہ دیا تھا ۔

نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب حاضر کی

یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے

یہ تہذیب کھوکھلی ہے ۔ بظاھر بہت جاذب نظرمگر اندر سے دیمک زدہ ، غلیظ تباہی کےغاروں میں دھکیل دینے والی ۔

یہ تہذیب اے مسلمانو جو  مقناطیسی کشش رکھتی  ہے ۔جو تمہاری نظر کو خیرہ کرتی ہے ،جس کا نشہ سر چڑھ کر بولتا ہے،یاد رکھیں ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ۔

یہ ایسی دلدل ہے کہ تم ایک پاؤں رکھنے کا ارادہ کرو گے تو اس سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں ۔یہ صرف تمہارے دلوں کا چین ہی نہیں چھینے گی یہ تمہاری روح کو بھی زخمی کرے گی ۔راتوں کی نیند اور دن کا چین ترس جاؤ گے ۔تمہارے ایمان ہی نہیں تمہاری جسمانی قوتوں کو بھی کمزور بنا دے گی ۔ آج کا مسلمان ، آج کا مرد ہویا عورت اس تہذیب کو اپنانے میں اپنا سب کو داؤ پہ لگا چکے ۔

بے حیائی کا عفریت ، فحاشی کی لذت ، بے راہروی کا سفر ،دین وایمان سے ناآشنائی ،موج مستی، ٹک ٹاک اورناجانے کتنے فتنے ہیں جو ہماری نسلوں کو نگل گئے ۔ کتنے گھر خاندان اجڑ گئے ۔ برباد ہوگئے ۔ کتنی جوانی داغ دار ہوئیں۔کتنے خوبرو جوان معزز گھرانوں کے فٹ پاتھوں پہ نشہ میں چور خود سے بےخود پڑے ہیں ۔

کتنی معصوم کلیاں مسلی گئی ۔ یہ بے حیائی صرف روحانی نہیں جسمانی طور پر بھی مفلوج کر کے رکھ دیتی ہے ۔

وہ جنہیں دریا میں گھوڑے ڈالنے تھے ، جنہیں ستاروں پہ کمند ڈالنی تھی ،جنہیں ماں بہن بیٹی کی چادر بچانی تھی وہ خود سر عام چادریں نوچ رہے ہیں ۔وہ مکتب وہ جامعات وہ یونیورسٹیاں جوتعلیم و تربیت کی درس گاہیں تھیں ۔

جہاں درس حیا پڑھایا جاتا تھا ۔وھاں حیا کا جنازہ اٹھایا گیا ،جو معلم تھے عزتوں کے لٹیرے بنے ۔ وہ مدراس جہاں تہذیب کا درس ملنا تھا ۔ وہاں آج موسیقی رقص و سرود کی محفلیں سجائی جاتی ہیں ،وہ جن کی سیرت سازی اسوہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم  سے نمو پانی تھی ۔آج شیطان کی شیطانیت سے مزین کی جارہی ہے ۔یہ صناعی سب شیطان کا جال ہیں سب طاغوت کی چال ہے ۔

آج سب طاغوت متحد ہو کرآمت مسلم کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں ۔ یہ سب نہ فیشن ہےنہ جدیدیت ہےنہ نئے زمانے کے نئے تقاضے ہیں ۔نہ جدید ٹیکنالوجی ہے ،یہ سب طاغوتی چالیں ہیں ،دشمن کی چال کو سمجھنا ہوگا ،دشمن کی دشمنی کی پرکھ کرنی ہوگی ،اپنی نسلوں کی فکر کریں ،مشرق سے ہو بیزار نہ مغرب سے عذر کر ،فطرت کا ہے ارشاد کہ ہر شب کو سحر کر ۔اللّٰہ نے ہمیں مشرق عطاء کیا ہے ۔کبھی غور کیا مشرق سےسورج طلوع ہوتا ہے تو خود بھی روشن ہوتا اور پوری دنیا کو تابناک بنا دیتا ہے ۔روشنی سے بھر دیتا ہے ۔کیونکہ ہم مشرقی ہیں ۔

مشرق میں حیا ہے جب سورج طلوع ہوتا تو جیسے جیسے اپنے جوبن پہ آتا ہے تو اس وقت اس کی طرف نظر بھر کر دیکھنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوتا ہے تو پھر نظریں خود بخود جھک جاتی ہیں،یہی درس مشرق ہے کہ انسان جب تو اپنے جوبن پہ ہو تو حیا سے نظریں جھکائے رکھ ۔

اسلام کا وصف حیا ہے اور مشرق کے سورج کی طرح خود بھی نور ایمان نور قرآن نور حیا سے چمک جا اور پوری دنیا کو اس نور سے منور کر دے ۔اور دوسری طرف مغرب ہے جہاں سورج ڈوب جاتا ہے ۔دیکھو مغرب میں خود سورج بھی تاریکی میں ڈوب جاتا ہےاور پوری دنیا کو اندھیروں میں ڈبو دیتا ہے ۔

اور تاریکی میں بُرائیاں جنم لیتی ہیں اور پھر یہ برائیاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے کو بےتاب ہیں ۔ غور کریں تاریکی میں جب کچھ نظر نہیں آتا تو پھر آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھا جاتا ہے ۔ آنکھیں پھاڑ کر دیکھنا بےحیائی لاتا ہے ۔

یہی درس دیتا ہے ہر شام کا سورج ،مغرب کی طرف جاؤ گے تو ڈوب جاؤگے ۔الحمدللہ ہم مشرقی ہیں ۔آج تجدید عہد کریں کہ ہم خود بھی نوراسلام سے روشن ہونا ہے اور پوری دنیا کو اسلام کے پیغام " نور قرآن " سے روشن رکھنا ہے ۔ اسلامی تہذیب ہی انسان کے اعزاز"اشرف المخلوقات "کو برقرار رکھ سکتی ہے ۔ اسلامی اقدار ، اسلامی تہذیب ، اسلامی رسم ورواج ،اسلامی تمدن ، اسلامی تاریخ ، اسلامی تعلیمات ، اسلامی شعائراور اسلامی تعلیمات و تہذیب وتمدن سے مزین والدین ، اساتذہ کرام ہی اسلامی تہذیب کی بقاء کے ضامن ہیں ۔

اٹھیں انقلاب آپ سے آئے گا ۔انقلاب آپ کا منظر ہے ۔ اسلامی تہذیب اسلام کی بقاء ،اسلامی جمہوریہ پاکستان  کے آئین ، دوقومی نظریہ  کی بقاء ۔اسلامی تہذیب سورۃ الکافرون کی تفسیر ۔ یہ حکم ربانی کی بقاء ہے ۔ اس بقاء کو بقاء دو ،اپنی نسلوں کو قرآن مجید سے جوڑ دیں ۔ بس پھر اسلامی تہذیب کی بقاء کے محافظ خود میدان میں اتریں گے ،ان شاءاللہ ۔

یا رب کائنات ہمارے ایمان کی وطن کی آئین کی حفاظت فرما آمین ثم آمین ۔

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے