
مسرت جبیں /لاہور
خبر گرم ہے کہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کی عینک کی قیمت ایک کڑور دس لاکھ لگائی گئی ۔اپنی ذات اورذاتی
خواہشات کے دائرے میں رہنے والے اس عینک کی قیمت کیا جانیں ؟
بات عینک کی قیمت کی نہیں اور نہ ہی میرےخیال میں قیمت عینک کی لگائی گئی ہے ،اصل قیمت تواس عینک کے پس منظر میں اس چشم بینا کی ہے جو وہ دیکھ رہی ہے ،کوئی اور نہیں دیکھ سکتا ؟سوائے جو ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جن نگاہیں افق کے پار دیکھ رہی ہیں ۔جن کی نگاہ چودہ سو سال پہلے صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کے اسوہ کی پرچھائیوں کی متمنی ہیں ۔
جن کے دل مقصود حیات کے راز سے آشنائی پا چکے ہیں ۔یہ وہ چشم بینا ہے جو اپنی ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر انسانیت کے درد پہ اشک بار ہے ۔قیمت عینک کی نہیں ؟نہ عینک والے کی ۔قیمت اس جذبے ، اس ایمان ، لذت آشنائی اس دل کی ہے جو دوسروں کے درد تک تڑپ اٹھتا ہے ۔
قیمت اس عینک کی ہے جو عینک کے فریم سے قوم کی زبوں حالی دیکھ رہی ہے،یہی ہی جذبہ ایمانی ،یہی ہے تڑپ ،یہی ہے پہلو میں جان سے پیارے اپنے ماں ، باپ بیوی ،بچے اور ان پیاروں کی جائز حقوق ضروریات کو پس پشت ڈال کر صحرا نوردی ،ایسا چشم بینا نہیں دیکھا ۔قیمت لگانے والے اور جس کی عینک کی قیمت لگی انہوں نے وہ رقم اپنی جیب میں نہیں ڈالی بلکہ وہ خطیر رقم بھی نظام شریعت کے نفاذ میں اپنے عوام کے مفاد کے لیے مختص کر دی گئی ۔یہ وہی چشم بینا ہے جو عمر بن خطاب رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا اعزاز تھی ۔
کاش میری قوم کے ہر حکمران کو ایسی ہی چشم بینا نصیب ہو ۔کاش کوئی عمر بن خطاب آج بھی کوئی ماں جنم دے۔کاش میری قوم آج ہی متحد ہوجائے تو تمام طاغوتی بت منہ کے بل گرے پڑے ہوں ۔سب ابلیسی چالیں اوندھی ہو جاہیں ۔کاش شہیدوں کا لہو رنگ لائے ۔کاش پھر سے حقیقی آزادی کا سورج طلوع ہو ۔آمین۔



































