شہداء کے لہو سے آزادی کے دیپ جلتے ہیں

مسرت جبیں

حماس کے سربراہ  اسماعیل ہنیہ تہران میں شہادت،امت مسلمہ کی حیات،القدس  کی آزادی کی نوید ہے۔

جب تک نہ جلیں دیپ شہیدوں کے لہو سے

              کہتے ہیں کہ جنت میں  چراغاں نہیں ہو تا

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

                 لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوٰۃ ہے

 جتنی قیمتی منزل ہو رستے اتنے ہی کٹھن ہوتے ہیں ۔ جتنا اہم نصیب العین ہو، سعی و جہد اتنا ہی مشکل قربانیوں کی متقاضی ہےاور عظیم مقاصد عظیم شہادتوں کے بنا ممکن نہیں۔ تاریخ گواہ ہے، آزادی کی دلہن کی حنا شہداء کے لہو سے رچی ہے۔ہجرت مدینہ سے بدر کے میدان  تک لہو سے لکھی گئی تاریخ   آج تک دلوں کو ایمان  کی لو  دے رہی ہے ۔چشم فلک نے اس زمین کو صدیوں سے خون مسلم سےرنگین ہوتے دیکھا ۔ شہید کی قدر و منزلت اس سے بڑھ کر کیا ہو گی کہ خود رب العالمین قرآن کریم میں ارشاد فرماتے ہیں کہ شہید زندہ ہیں، ان کو مردہ نہ کہو وہ اللہ کے یہاں  شہید  زندہ  ہے  اوراسے رزق دیا جاتا ہے ۔               متاعِ دنیا میں سب سے زیادہ محبوب انسان کو اپنی جان اور پھر اولاد پیاری ہوتی ہے۔ کیا ہی شہادت کی لذت اور مزہ ہوگا کہ انسان اپنی اولاد حتی کہ اپنی  جان بھی راہ خدا میں قربان کر دے ،کتنی انوکھی بات ہے۔ کیا ہی چاشنی ہے۔ لذت ہے کہ شہید کو آگر دوبارہ  زندگی ملےتو وہ پھر بھی بار بار شہید ہونا ہی پسند کرے ۔کائنات میں عظیم کامیابیوں کے پس منظر میں جو بھی داستان رقم ہوئی ،آگ اورخون کے دریا عبورکر ملی اور سر زمین انبیاء توہے ہی لہو رنگ ، قربانی کی داستانیں فصل گل کی طرح یہاں پروان 

چڑھی ہیں۔بیت المقدس کی آزادی پہ مرمٹنے والےامرہوگئے ۔

کیا ہی خوبصورت عظیم مقاصد بھری زندگی تھی ؟کیا ہی خوب حق بندگی اداکیا ؟کیسا عظیم مشن تھا،اس عظیم انسان کا ؟یہی تو ہیں جن پہ رب کائنات کو فخر ہے ؟

یاد ہے اپنے پیارے لخت جگر کی شہادتیں ،کیا بلند حوصلے،کیا بلندعزائم،کیا بلند مقاصد ،، زبانی نہیں عمل سے ثابت کئے ۔۔کیا ہی صبر استقامت کے کوہ گراں ؟اور اب اپنے اصل مقصود کو پا لینے کا اعزاز ؟

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن

نہ کشور کشائی نہ مال غنیمت

حرمت دین ،حرمت اقصیٰ کا   سفر ایسی دل خراش کہانی ہےکہ شہداء  کے لہو سے  پور پور خون آلود ہے ۔ اس پاک مٹی میں پاک لہو کی سوندھی خوشبو بسی ہے ۔اسی خوشبو سے معطر ہے امت مسلمہ کے  گل و گلزار ، میراچمن ماعمور  ہے ۔ عظیم سر زمین کے خوبصورت رنگ بھی تو شہداء کے سرخ لہو سے رنگین ہیں۔ٓ چشم فلک آج بھی ان عظیم ہستیوں کی منتظرہے۔آج بھی میرے گلستان کی پاکیزہ مٹی پیاسی ہے۔تن آسانی عیش پرستی کی میٹھی لوری قوموں کو امتوں کو بام عروج پر نہیں پہنچاتی پستیوں میں گرا دیتی ہےاور چشم فلک نے دنیا نے دیکھا کیسےفلسطین  کا جوان تو کیا بچہ بچہ،کیا کمزور و ناتواں خواتین بھی کیا کیا اور کس ایمانی جذبہ سےعظیم قربانیوں کو رقم کر رہی ہیں ۔

یہی تو تربیت ہے حماس تحریک کی۔یہی تو چراغِ روشن کر گئے۔کاش ان چراغوں کی لوتمام امت کےجوانوں میں لہو گرما دے ۔ہائے افسوس ابھی بھی مسلمان حکمران طاغوتی جال میں جکڑے پڑے ہیں ۔ابھی بھی ان کے ہوس دنیا میں ڈوبے طاغوتی بتوں کے طواف جاری ہیں ،مگر یاد رکھو! مسلم حکمرانوں وہ تو اپنی منزل اپنا مقصود پا گئے ۔ہم اللہ سے بہترین گمان رکھتے ہیں ۔ اللّہ اور اس رسول برحق کے فرمان کے مطابق شہادت کے عظیم مقام پہ فائز ہو چکےاور جو جہنم کے گڑھے تم اپنے لیے خود اپنے ھاتھوں کھود رہے ہو ۔ ان کا سوچو ۔اپنے انجام کی فکر کرو؟

وقت شہادت اپنے اللّہ سے ملاقات اپنے شہید بیٹوں سے اپنے پیاروں سے خوبصورت  ملاقات، خوبصورت لمحات ،خوبصورت انجام ،، ان شاءاللہ ،،سلام تجھ پراسماعیل رحمۃاللہ علیہ  ۔اللّہ آپ سے راضی ہو ۔ جنت کے اعلیٰ مقام میں رفاقت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہو ۔ا آپ کے اس مشن کو جاری وساری رکھے ،آمین ۔ اللّہ اہل فلسطین پہ اہل غزہ پہ اپنی رحمتوں کی بارشیں نازل فرما ۔ان کی دنیا و آخرت کی مشکلات آسان فرما ۔ ان سے راضی ہو جا ۔ آمین ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے