مکافات عمل

مریم اسلم

وہ سڑک کے کنارے پسینےمیں شرابور کھڑی بس کا انتظارکررہی تھی۔ ایک طرف کندھے پربیگ تھا اور دوسری طرف ہاتھ میں موبائل اورپانی کی

بوتل جواس وقت مکمل خالی تھی۔

"اتنی گرمی میں یہ روزاتنا انتظار رواتا ہے،آج میں ابو سےاس کی شکایت ضرور کروں گی۔"من ہی من میں وہ بڑبڑارہی تھی۔  

دور سےبس آتی ہوئی نظر آئی تو وہ کچھ مطمئن ہوئی۔جیسے ہی بس آئی وہ فوراًاس پر بیٹھ گئی اور موبائل استعمال کرنے لگی جیسے ہی اس نے واٹس ایپ کھولا تو ایک گروپ میں فلسطین پر ہونےوالے مظالم کی ویڈیوز کی بھرمار تھی اور دوسرے گروپس کا حال بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ تنگ آکر اس نےفون بند کر دیا۔  

"یہ کام  تو حکومت کا ہےاتنا ٹیکس لیتےہیں ہم سے ۔ان کو مدد کرنی چاہیے بھلا ہم کیا کریں اتنی مہنگائی میں اب ان کی مدد بھی کریں ہم" وہ برا سامنہ بنا کر بول رہی تھی۔

گھر پہنچ کر وہ اوندھےمنہ اپنے بسترپر لیٹ گئی اوررضیہ کو آوازیں دینے "لگی رضیہ کہاں رہ گئی ہو؟"

"جی باجی "چودہ سال کی بچی ہاتھ میں پانی کا گلاس لئے آئی۔

"لیں باجی پانی"

"امی کہاں ہیں؟" گھر میں ماں کو نہ پا کر نمرہ نے پوچھا

"باجی محلے میں کوئی فوتگی ہو گئی ہے وہاں گئی ہیں"

"اچھا ٹھیک ہےتم جاؤمجھے کچھ دیر سونے دو۔پہلے ہی آج بس والےکی وجہ سے بہت تھک گئی ہوں۔ "

باہر ندھیرا ہو رہا تھا آسمان کے نیلےرنگ کو کالے رنگ کی سیاہی نےاپنے پیچھے کہیں چھپا لیاتھا اورگرمی بھی بہت ہو رہی تھی ۔ اس نے وقت دیکھا تو تین بج رہےتھے باہر سے عجیب قسم کی آوازیں بھی آ رہی تھیں وہ تقریباً بھاگتی ہوئی کمرے سے باہر آئی اور باہرصحن کا حال دیکھ کر کچھ منٹ تو وہ اپنی جگہ سے ہل  نہ پائی۔ اسے اپنی جان نکلتی ہوئی محسوس ہورہی تھی۔ صحن کی دوسری طرف سے لے کر مین گیٹ تک ہر چیزکوآگ نے اپنی لپٹ میں لے رکھا تھا رضیہ اکثرکام کے بعد گیس بند کرنا بھول جاتی تھی۔آج بھی شاید بند کرنا بھول گئی ہو۔

اس کے ذہن میں  فوراً یہ خیال آیا۔ پراب کیا فائدہ وہ اپنی جان بچا کر چھت کی طرف بھاگی ۔آدھے چھت پر بھی آگ لگ چکی تھی۔ وہ روہانسی ہوئی اور زور زور سے مدد کے لیے پکارنے لگی ۔ اتنے میں اس کی نظر باہر کھڑی اپنی ماں پر پڑی۔ جوبری طرح رو رہی تھی اور مدد کے لئے وہاں کھڑے لوگوں کوپکار رہی تھیں مگر کوئی بھی اپنی جان داؤ پر لگا کر اس کو بچانے نہیں آرہا تھا ۔وہ بغیر دوپٹے بےپردہ لوگوں کی نظروں کا مرکز بنی ہوئی تھی۔  اسے اپنا آپ بہت کمتراور کمزور حسوس ہو رہا تھا۔ نیچے بیٹھ کر وہ بری طرح رونے لگی کے کوئی اس کی مدد کو نہیں آرہا۔ اسے اپنی موت نظرآ رہی تھی اتنے میں اسےایک آواز سنائی دی کہ یہ ان کا کام تھوڑی ہے یہ توحکومت کا کام ہے کہ وہ اپنی عوام کا خیال  رکھےاپنے ادارے اس طرح ترتیب دے کے فوراً سے مدد کو پہنچیں ، یہ گلی میں کھڑے لوگ کیا کریں تمہارے لیے؟ اسے دن کے بولےگئے جملے یاد آنے لگے جووہ فلسطیینیوں کے بارے میں بول رہی تھی۔ یہی تومکافات عمل ہے اب کیوں رو رہی ہوں میں ، وہ اسی وقت اپنے رب کر سامنے سجدے میں گرگئی اور رو رو کے اپنے رب سے معافی مانگنے لگی ۔

"اے میرے اللّہ تو دوجہانوں کا مالک ہے۔ تورحمان ورحیم ہے۔تو اپنےبندے کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا۔میرے مالک مجھ پہ رحم فرما مجھ سے غلطی ہو گئی ہے۔ مجھے معاف کر دے۔ مجھے اتنی بری سزا نہ دے ۔ میں نادان ہوں تو مجھے بخش دے بیشک تو بخشنے والا مہربان ہے۔"

وہ رب سےروتے ہوئے معافی مانگ رہی تھی کہ اس کی آنکھ کھل گئی۔وہ پوری طرح پسینےمیں بھیگی ہوئی تھی ہاتھ کانپ رہےتھےاوردل کی دھڑکن بہت تیزی سے چل رہی تھی۔ میں خواب دیکھ رہی تھی۔ اس نے کمرے سے باہر دیکھا سب  ٹھیک تھا وہ واقعی خواب دیکھ رہی تھی۔

وہ اپنے رب کے حضورسجدے میں گرگئی اورشکر ادا کرنےلگی کہ یہ ایک خواب تھا اوراپنے رب سے پکا عہد بھی کیا کہ وہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے سوشل میڈیا پر بھرپور آوازاٹھائےگی اور جہاں تک ہو سکےگا دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے گی ۔کمرے سےباہر آتے ہوئے وہ یہ سوچ رہی تھی کہ ہمیں دوسروں کی تکلیف کا اندازہ صرف تب ہی کیوں ہوتا ہے،جب ہم خود اس تکلیف میں ہوتے ہیں۔ مسلمان تو ایک جسم کی مانند ہیں۔ ایک  حصے کو کی تکلیف   ہوتی ہےتو دوسرا حصے اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے لیکن نہ جانے یہ سمجھنے میں ہمیں اتنا وقت کیوں لگتا ہے۔؟؟

 

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے