مسجد اقصیٰ کو بچانا ہمارا فرض ہے

رباب ارشد

فلسطین   کا   بچہ   بچہ  پکار  رہا  ہے

 دیکھنایہ ہےکہ کس کا ضمیر جاگ رہا ہے

 کہاں ہیں ہمارے حکمران ہماری غیرت مند عوام،قبلہ اول پکار رہا ہے،کیا کوئی ہےجو سنے اُس کی پکار۔ کوئی ہے جو اُٹھے اورنکلے قبلہ اول کے لیے اپنے گھروں سے۔ افسوس کہ یہاں کوئی نہیں ہےاس پکار کو سننے کے لیے۔افسوس کہ ہم سب اپنی ہی دنیا میں مگن ہیں۔ وہاں حماس میں چھوٹے چھوٹے بچے کٹ رہے ہیں۔ وہ ساری امتِ مسلمہ کو پکار رہے ہیں۔ کوئی ہے جو ان معصوم بچوں کی پکار سنےفلسطین میں موجود عوام اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی طرف مدد کے لیے دیکھ رہےہیں۔ خدارا جس طرح ممکن ہو اس طرح مدد کرو۔ اپنے بہن بھائیوں کی۔گھروں میں رہ کرجہاد کرو ۔گھروں سے نکل کر جہاد کرو۔ کچھ تو کرو۔  بس خاموش نا بیٹھو۔ کل کو جب پیغمبر خداﷺ تم سےسوال کریں گےتو تم جواب دینے کے قابل تو ہو۔ کل کو رسول اللہﷺکے سامنے شرمندہ ہونے کی بجائے خود کوسرخرو کرنے کی ہر ممکن کوشش کرو۔

میں جب بھی فلسطین کی کسی عورت کسی بچے کی آہ وپکار سنتی ہوں تو میرا دل سسکتا ہے،روتا ہے،تڑپتا ہے۔میرا دل چاہتا ہےکہ میں اسرائیل کو تباہ کر دوں۔ مگر یہ بھی میرے بس میں نہیں مگر ہاں میں اپنے گھر میں بیٹھ کر اتنا تو کر ہی سکتی ہوں کہ اسرائیل کو سپورٹ کرنے والی تمام کمپنیز کا بائکاٹ کروں ۔ آخر اپنے مسلمان ہونے کا اتنا تو حق ادا کرنا ہو گا ہمیں۔

غزہ میں موجود حماس میں موجود بچےراہ تک رہےہیں کہ کوئی ان کی مدد کو آئےگا ان کا مسیحابن کرمگرہم مسلمان اپنےگھروں میں سکون سے بیٹھے ہیں۔ ہمارے بچے ہماری نظروں کے سامنے ہیں تو ہمیں کسی کے بچوں کی کیا پرواہ۔ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ کربلا میں جب آلِ رسولﷺ پر ظلم و ستم کے پہاڑ ٹوٹ رہےتھے تو کوفہ والے اس پر خاموش بیٹھےرہے۔آخر کوفہ والے کیسے خاموش رہے۔ تو میں بتاتی ہوں کہ کوفہ والے کیسے خاموش بیٹھے رہے۔کوفہ والے بلکل ایسے خاموش رہے جیسے آج ہم مسلمان فلسطین کےساتھ ہونے والے ظلم و ستم پر خاموش ہیں۔

ہماراجذبہ توایسا ہونا چاہیے کہ فلسطین چلیں تو واپسی کی فکرنا ہو بلکہ کامیاب ہونے یا شہید ہونےکی چاہ ہو کیونکہ ہمارا مذہب ہمیں ظلم کے خلاف جہاد کرنے کا حکم دیتا ہے۔کاش ہمیں اس بات کا احساس ہو جائے کہ ہم فلسطین کی عوام کی امید ہیں اور ہمیں ان کی مدد کرنی ہو گی ہرحال میں۔

مسجد اقصیٰ کو بچانا ہمارا فرض ہے۔ مسلم خطوں کو جابروں سے چھوڑانا ہمارا فرض ہے۔ہمیں فلسطین کے ہر مظلوم کا بدلہ لینا ہوگا۔ ہمیں باطل کو مٹانا ہوگااور حق کا پرچم ہر خطہ پر لہرانا ہوگا۔

 

آؤ مل کر کریں عہد ساتھیو!

  مسجدِاقصیٰ کو بچائیں گے ہم

   دینی پڑے اگر جان بھی تو...

  جان دینےسےنہیں گبھرائیں گےہم

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو )

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے