آزادی فیسٹیول پی پی 254

 رپورٹ: اسماءاعجازشاہ

اکتیس اگست  کی خوش گوارشام پی پی 254 کاماہانہ اجتماعِ کارکنان اورمدرسہ نورمیں آزادی فیسٹیولمنعقد کیا گیا۔

بہت سےکارکنان اورکچھ متفقین وقت سےپہلےہی پہنچ چکےتھے۔ گروہ درگروہ آمد کا سلسلہ تادیرجاری رہا۔

ہال کورنگ برنگےغباروں اورپوسٹرز کے ذریعے خوبصورت اندازمیں سجایا گیا تھا،جس کی وجہ سےتمام چہروں پر بہت خوش گوارا تاثرات نمایاں تھے ۔

 اسماء اعجاز کی جاندار کمپئرنگ سےپروگرام کا آغاز ہوا۔

یعنی......!

فضائےبدرپیدا کرفرشتے تیری نصرت کو

اترسکتےہیں گردوں سے قطار اندرقطار اب بھی

پروگرام  کا باقاعدہ آغازعابدہ  عبدالخالق کی پرسوزتلاوت سےہوا۔ سورۃالرحمٰن کی آیات نےہرطرف رحمت کی چادر تان دی۔اس کے بعد حمد باری تھی ۔ اُس ہستی کے ذکرِ شیریں کہ جس کےلیےعلامہ اقبال فرماتے ہیں۔

وہ دانائے سُبل، ختم الرسل، مولائےکُل جس نے

غبارِ  راہ  کو  بخشا   فروغِ   وادیء   سینا

نگاہ  عشق و  مستی میں  وہی  اول  وہی  آخر

وہی قرآں، وہی  فرقاں، وہی  یٰسیں،  وہی  طٰہٰ

 

جب تک کہ مدرسہ نور ٓکی ٹیچر روبینہ بی بی ہدیہ نعت پیش کرنےاسٹیج پرپہنچتیں،سب نے مل کر دوردِ ابراہیمی پڑھا۔  روبینہ کی میٹھی اورپیاری آوازہال میں گونجی توسب نےعقیدت واحترام کے ساتھ نعت سنی۔اس کے بعد جذبوں کو مہمیز دینے والا آڈیو ترانہ سنا گیا " تلاشنا ہے اسی وطن کو، اساس  تھی لاالٰہ جس کی"جو جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی کارکنان کو یاد دہانی کروارہا تھا کہ "تحریکوں کی اصل قوت اس کےکارکنان کی تحریک سےمحبت، وفاداری کاجذبہ ہے جوعزم و ہمت اور ایثار کےذریعےکامیابی کی منازل با آسانی طےکروادیتا ہے۔  ترانےکےالفاظ اوراگلا لیکچرموضوع کے اعتبار سے ہم آہنگ تھے۔

رکن جماعت مصباح سطوت نےبہت دل سوزاندازمیں نہ صرف پاکستان کےقیام میں ہرعمرکےمسلمانوں کی قربانی کا نقشہ کھینچا، ساتھ ہی اس میں جماعتِ اسلامی کا کرداربھی واضع کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی وحال میں ملکِ عزیز کے کلیدی شعبوں پرچھائی اشرافیہ اوران کی بد دیانتیوں سےپیدا ہونےوالی دگرگوں صورتحال کے باوجود پاکستان کا قائم رہنااس بات کا غمازی ہےکہ یہ ملکِ پاک  اللّٰہ کی خاص الخاص عطا ہے.

سورہ انفال کی آیات 27 اور 28 کی روشنی میں بتایا کہ اس کی حفاظت اورتعمیر کی ذمہ داری نہ صرف تمام اہلِ وطن کی ہےبلکہ بالخصوص اقامتِ دین کی جدوجہد کرنےوالے تمام مرد وخواتین پربدرجہ اولٰی عائد ہوتی ہے۔ اب باری تھی کچھ معلوماتِ عامہ اوریاداشت آزمانے کی۔۔ اس سے پہلے نائب ناطمہ پی پی سعدیہ بخاری نے تمام کارکنان سےکارکن کی ڈائری کےبابت پوچھا اور ناظماتِ  ( این سی )کوہدایت کی کہ پروگرام کے آخر میں ان سےمطلوبہ تعداد میں حاصل کرلیں۔

اس کےبعد کوئز مقابلے کااعلان ہواجورکن جماعت  حمیرابنتٍ عبدالخالق نے بہت خوش گوارانداز سےنبھایا۔ درست جواب پرملنے والے انعام پرسب نےخوب جوش وخروش کا مظاہرہ کیا اورلطف اندوز ہوئے.ایک خوش گواربات یہ بھی ہوئی کہ سٹیج سے نظر آنےوالے دائیں رومیں بیٹھےافراد کی طرف سےسب سےزیادہ درست جواب موصول ہوئے۔ یوں دائیں ہاتھ والوں کاپلڑا بھاری نظر آیا۔اللّٰہ پاک ہمیں آخرت میں بھی دائیں ہاتھ والےگروہ میں شامل کرے.... آمین.

رکن رفعت خورشید کی دل سوزدعا کروائی ،یوں پروگرام کااختتام ہوااومیٹھی میٹھی شکنجبین سےسب کی تواضع کی گئی۔ یوں سب چہروں پرمسرت اورعزم وولولے کے جذبات لےکررخصت ہوئے ۔یوں یہ پر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔

 

 

 

 

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے